ETV Bharat / state

کلب جواد کی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات - Demand for the release of innocent people

معروف شیعہ علم دین نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے ریاست میں گرفتار تمام بے قصور افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا کلب جواد کی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 8:24 AM IST

Updated : Dec 28, 2019, 11:13 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں معروف شیعہ علم دین مولانا کلب جواد نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے صوبہ میں گرفتار تمام بے قصور لوگوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف اترپردیش میں زبردست احتجاج ہوا تھا، جو بعد میں تشدد کی شکل اختیار کرلیا تھا۔

مولانا کلب جواد نے بے قصور لوگوں کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔

مظفر نگر کے حوض علمیہ امام حسین علیہ السلام مدرسہ میں پولیس نے طلباء اور اساتذہ پر مدرسہ کے اندر گھس کر بری طرح سے لاٹھیاں برسائی، جس سے تمام طلبا اور اساتذہ زخمی ہوگئے تھے۔

مولانا کلب جواد نے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ اس مدرسہ کے نہ تو کوئی طلباء اور نہ ہی اساتذہ کسی بھی احتجاج میں شامل ہوئے جس کے باوجود پولیس نے ایسی بربریت کی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے بے گناہ طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو بے قصور نہیں گرفتار کیا جائے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ جو لوگ مظاہرے میں شامل تھے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایں ہیں صرف انہی کو گرفتار کیا جائے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 28, 2019, 11:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.