ETV Bharat / state

'مہنت نرسنگھ آنند جیسے لوگ ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں' - نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی

ممتاز شیعہ عالمِ دین مولانا کلبِ جواد نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ہر کوئی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کبھی کوئی شخص حکومت سے عہدہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیتا ہے، تو کبھی کوئی شخص حکومت سے سیکیورٹی حاصل کرنے کے لئے ایسا کرتا ہے۔

'مہنت نرسنگھ آنند جیسے لوگ ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے'

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 9:13 PM IST

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے مہنت نرسنگھ آنند کی مذمت کرتے ہوئے شیعہ عالمِ دین اور امام جمعہ مولانا کلبِ جواد نقوی نے کہا کہ مہنت نرسنگھ آنند جیسے لوگ ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔

مولانا نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ہر کوئی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کبھی کوئی شخص حکومت سے عہدہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیتا ہے، تو کبھی کوئی شخص حکومت سے سیکیورٹی حاصل کرنے کے لئے ایسا کرتا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی صرف ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

مولانا کلبِ جواد نقوی نے کہا کہ آج کل وہ بھی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کررہے ہیں، جنہیں اسلام کے بارے میں بنیادی معلومات بھی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: 'وقف اراضی پر قبضہ کے بعد اب مسجد کو خالی کرنے کا فرمان'

کلبِ جواد نقوی نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان کسی کے خلاف کوئی قابل اعتراض تبصرہ کرتا ہے تو اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن جب کوئی مسلمانوں کے خلاف کوئی قابل اعتراض بیان دیتا ہے تو اسے گرفتار کرنے کے بجائے حکومت تحفظ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو سخت سزا دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.