ETV Bharat / state

مولانا کلب جوّاد کا لکھنؤ کے امام باڑہ غفران مآب میں مجلس سے خطاب

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 4:46 PM IST

مولانا سید کلب جوّاد نقوی نے کہا کہ 'قرآن میں اللہ کا ارشاد ہے کہ 'جو رسولﷺ تمہیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردیں اسے چھوڑدو۔

مولانا کلب جواد کا لکھنؤ کے امام باڑہ غفران مآب میں مجلس سے خطاب

آج پانچویں محرم کو لکھنؤ کے امام باڑہ غفران مآب میں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جوّاد نقوی نے قرآن مجید اور احادیث رسولﷺ کی روشنی میں فضائل امام حسینؓ اور مولائے کائنات حضرت علیؓ کے مناقب کو عزاداروں کے سامنے پیش کیا۔

مولانا سید کلب جوّاد نقوی نے کہا کہ 'قرآن میں اللہ کا ارشاد ہے کہ 'جو رسولﷺ تمہیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردیں اسے چھوڑدو۔

عزائے امام حسینؓ میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ بدعت نہیں بلکہ عین مطابق سنت رسولﷺ ہے۔ ہماری عزاداری ہمیشہ پُرامن رہی ہے اور ہم نے محبت و اخوت کا پیغام عام کیا ہے۔ ہم نے منبر سے کبھی اختلافی بات نہیں کی۔کیونکہ عزائے امام حسینؓ مرکز اتحاد ہے۔ یہاں ملانے کی بات ہوتی ہے توڑنے کی نہیں۔

مولانا نے مختلف حوالوں کے ذریعہ یزید پر لعنت کا جواز پیش کیا اور کہا کہ 'مسلمانوں میں کچھ ناصبی ایسے ہیں جو آ ج بھی یزید کی حمایت کرتے ہیں انہیں تاریخ اور بزرگان دین کی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے جنہوں نے یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا ہے۔ مولانا نے تاریخ کی روشنی میں حضرت علیؓ کے مناقب بھی بیان کیے اور کہا کہ حضرت علیؓ کی ذات گرامی وہ ہے جسے ذوالقبلتین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔'

مولانا نے ایک بار پھر شاہ گنج جونپور کے علاقے میں پولیس کے ذریعہ تعزیہ کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ 'اب جب کہ گائڈ لائنز آچکی ہے لہٰذا پورے اترپردیش میں پولیس گائڈ لائنز پر عمل کریں اور عزاداروں کو ہرگز پریشان نہ کیا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: مولانا کلب جواد نے اپنا بیان واپس لیا

مولانا کلب جوّاد نے کہا کہ 'کچھ لوگ انتظامیہ کے آلۂ کار ہیں جو ان کی مزدوری کرتے ہیں اور پروپیگنڈے کرتے ہیں۔ یہ لوگ اسرائیل اور استعماری طاقتوں کے لیے بھی مزدوری کرتے ہیں، قوم کو ان کے ناموں اور کارناموں سے واقف رہنا چاہیے۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے حضرت حر علیہ السلام کے مصائب بیان کیے جسے سن کر عزاداروں نے خوب گریہ کیا۔ مجلس کے بعد نوحہ خوانی و سینہ زنی بھی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.