ETV Bharat / state

Maulana Israr Warsi is no More :بارہ بنکی کےمعروف عالم دین مولانا اسرار وارثی کا انتقال

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 12:16 PM IST

بارہ بنکی کی ادبی شخصیات اور علاقہ کے معروف عالم دین مولانا اسرار وارثی کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے علمی وادبی حلقوں میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔Death of Renowned Religious Scholar Maulana Israr Warsi

مولانا اسرار وارثی کا انتقال
مولانا اسرار وارثی کا انتقال

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی ضلع کے معروف عالم دین اور ادبی شخصیت مولانا اسرار وارثی کا سنیچر کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ تقریبآ 70 برس کے تھے۔ لمبے وقف سے قلب کے امراض کا شکار تھے۔ کسنیچر کی صبح اچانک ہارٹ فیل ہو گیا۔ مولانا اسرار کے 4 بیٹے ہیں۔ ان کا انتقال دینی اور علمی حلقے کے لیے بڑا خسارہ مانا جا رہا ہے۔ Death of Renowned Religious Scholar Maulana Israr Warsi

مولانا اسرار بارہ بنکی ضلع کے دیوی قصبے کے رہنے والے تھے۔ وہ مسلسل ادبی کاموں میں سرگرم رہتے تھے۔ عالمی شہرت یافتہ دیوی میلے کے دوران وہ تمام ادبی اور ملی پروگرام کراتے تھے۔ دیوی کی درگاہ میں ہونے والا مشاعرہ بھی ان کی ہی سرپرستی میں ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ سیرت النبیﷺ کے پروگرام کے بھی کنوینر بھی مولانا اسرار وارثی ہی ہوتے تھے۔ دیوی کے علاوہ ضلع میں جتنی بھی ادبی پروگرام ہوتے تھے مولانا اسرار ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

مزید پڑھیں:رامپور: مولانا عبد الخالق سنبھلی کا انتقال ملت کا بڑا خسارہ

مولانا اسرار ایک ملنسار شخصیت تھے۔ ہر طبقے کے لوگ ان کا عزت و احترام کرتے تھے۔ ان کا انتقال ضلع کے لیے بھی بڑا خسارہ مانا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال پورے ضلع کا ماحول غمگین ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.