ETV Bharat / state

رامپور: عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی پر تذبذب برقرار

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 7:49 PM IST

ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے، لیکن کورونا وبا کی بندشوں کے درمیان مسلمان عیدالاضحیٰ کی نماز اور سنت ابراہیمی کے تحت قربانی کے عمل کو کس طرح ادا کیا جائے گا، اس تعلق سے مسلمان تذبذب کا شکار ہیں۔ اس معاملے پر اترپردیش کے رامپور میں جمیعت علماء ہند نے عیدالاضحیٰ اور قربانی کے حوالے سے سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔

maulana aslam javed qasmi
مولانا اسلم جاوید قاسمی

کورونا کیسز میں تخفیف ہونے کے ساتھ ہی کورونا کا خوف عوام میں اب کافی کم دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ذریعہ عوام کو کورونا پروٹوکال پر عمل آوری کرانے کی سرگرمیاں کم و بیش جاری ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس درران ذی الحجہ کا چاند بھی نظر آ چکا ہے لیکن گذشتہ تین مرتبہ سے رامپور کی عید گاہ میں نماز کی ادائیگی نہیں ہو سکی تھی۔ اسی وجہ سے مسلمان اس مرتبہ عید کی نماز اور قربانی کے عمل سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔

اس متعلق ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران جمیعت علماء ہند، رامپور کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی بتایا کہ کہ جمیعت علماء ہند کا وفد اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ سے ملاقات کرنے گیا تھا، حالانکہ وہ کل لکھنؤ گئے ہوئے تھے اس لئے ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں:

جے پور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ قربانی اور عید کی نماز کی ادائیگی سے متعلق اپنے مطالبات کا ایک میمورنڈم انہوں نے سٹی مجسٹریٹ کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس بات کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی اور قربانی کے عمل کی ادائیگی سے متعلق انتظامیہ کا کیا فیصلہ آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.