ETV Bharat / state

موجودہ حالات میں مدارس کا حق ادا کیا جائے: ارشد مدنی

لاک ڈاؤن کے سبب اس سال ماہ رمضان المبارک میں مدارس کے لیے عطیات وصول کرنے والے خدام لوگوں تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 8:52 PM IST

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب دینی مدارس کے سفراء کے رمضان المبارک میں پورے ملک میں طول و عرض میں چندہ اور عطیات وغیرہ وصول کرنے کے لیے سفر نہ کرپانے کے متعلق ایک اپیل جاری کی ہے۔

مولانا نے کہا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند ایک غیر سیاسی جماعت ہے جس کا صوبائی مرکز یا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے مسلمانان ہند، صاحب ثروت حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینہ میں لاک ڈاؤن کے سبب مدارس کے لیے عطیات وصول کرنے والے خدام ان تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن حدیث اور اسلامی تعلیمات مدارس میں ہی دی جاتی ہیں۔ اسلام صرف روزہ، نماز، حج اور زکوٰۃ وغیرہ کی ادائیگی کا نام نہیں ہے بلکہ عبادات کے ساتھ ساتھ معاملات، رہن سہن اور اخلاقیات یہ بڑی بنیاد ہے۔

ارشد مدنی نے کہا کہ اگر کسی شخص کے معاملات درست نہیں ہیں اگر وہ دوسروں کاحق ادا نہیں کرتا تو اس بات کاخطرہ ہے کہ آخرت میں اس روزہ، نماز اور دوسری عبادتیں بیکار نہ ہوجائیں اسی لیے ہم نے ان سب چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے اپیل کی ہے کہ آپ ہمارا تعاون نہ کریں۔

جمعیۃ علماء تو ان ہی مدارس سے نکلی ہوئی جماعت ہے، بزرگوں نے جمعیۃ علماء ہند کی بنیاد ڈالی اس کو قائم کیا، وہ دارالعلوم دیوبند اور ان ہی مدارس سے نکلے ہوئے لوگ تھے، اس لیے ہم نے یہ ضروری سمجھا کہ ان مدارس کا حق اداکیا جائے۔ چنانچہ ہم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں چھوڑدیں اور مدارس کو زندہ وباقی رکھنے کی کوشش کریں۔

مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جولوگ ہماری مدد کرتے ہیں ہم نے ان ہی سے کہا ہے کہ وہ ہماری مدد نہ کرکے ان مدارس کی مدد کریں، ان مدارس کی مدد ہماری ہی مدد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نقطۂ نظر اس بات کے کہ کوئی ہمارا معاون ہے یا نہیں جماعت کا خیر خواہ ہے یا نہیں، بلکہ ہر ایک کو موجودہ صورتحال میں مدارس اسلامیہ کے ساتھ تعاون کرکے اس مشکل وقت سے باہر نکالنے میں مدد کرنی چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل یہ خبریں مل رہی ہیں کہ افسران تعصب سے کام لے رہے ہیں، لیکن ہمیں ہرحال میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے مکمل تعاون کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.