ETV Bharat / state

مئو: ریلوے کی غلطیوں سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا - ٹرین

لاک ڈاؤن میں راحت ملنے کے بعد محکمہ ریلوے نے اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔ اسی طرح اترپردیش کے مئو میں بھی ٹرینوں کا آنا جاری ہے لیکن اس دوران ریلوے کی لاپروائی بھی سامنے آ رہی ہے۔

مسافروں کو مشکلات کا سامنا
مسافروں کو مشکلات کا سامنا
author img

By

Published : May 26, 2020, 5:34 PM IST

ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے افراد نے بتایا کہ ریلوے ایسی غلطیاں کر رہا ہے جو شاید ماضی میں کی ہو۔

ٹرین ڈرائیور کا سگنل سے آگے بڑھ جانا تو سنا تھا لیکن مسافروں کے مطابق ٹرین کسی دوسرے روٹ پر چلی گئی اور اسے واپس لوٹنا پڑا۔

مسافروں کو مشکلات کا سامنا، ویڈیو

مئو ریلوے اسٹیشن پر آنے والی ٹرینوں میں عموماً مشرقی اترپردیش کے اضلاع کے مسافروں کو لایا جا رہا ہے، یہاں بھی ریلوے کی لاپرواہی سے مسافر پریشان ہیں، مظفر نگر کے مسافروں کو ریلوے نے مئو کی ٹرین میں سوار کرا دیا جبکہ مظفر نگر اور مئو کے درمیان تقریباً ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

پہلے سے ہی ذہنی تناؤ میں جی رہے مسافروں کے لیے دوہری مشکل ہوگئی، وہ ایک ہی رٹ لگا رہے ہیں کہ ہمیں گھر پہنچانے کا انتظام کرو، رامپور اور مظفر نگر جیسے دور دراز کے اضلاع کے مسافروں کو مئو کی ٹرین میں بیٹھا کر انہیں مئو میں چھوڑ دیا گیا۔

حبیب الرحمن اور صابر نامی دو اشخاص چینئی میں ذریعہ معاش کے لئے رہائش پذیر تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہو گئے اور گھر جانے کے لیے ٹرین پر سوار ہوتے وقت انہیں امید تھی کہ وہ بآسانی گھر پہنچ جائیں گے لیکن یہ مئو آکر پھنس گئے ہیں۔

حبیب الرحمن کے مطابق جب وہ چینئی سے روانہ ہوئے تو انہیں وہاں کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرائی گئی، اس کے بعد آگے کا سفر بغیر دانے پانی کے طے ہوا، بھوک پیاس سے پریشان یہ مسافر مئو میں بھی کھانے کی تلاش میں گھوم رہے تھے۔

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے ریلوے کے ذمہ داروں سے بات کرنے کی کوشش کی تو بتایا گیا کہ پلیٹ فارم سیل ہے کوئی بھی باہری شخص وہاں نہیں جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.