ETV Bharat / state

مئو: سیلاب متاثرہ سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور - اترپردیش کی خبریں

ضلع مئو کے سرحدی علاقوں میں آئے سیلاب نے یہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گھروں میں پانی داخل ہونے کے بعد لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی تلاش کر رہے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 1:53 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو کے سرحدی علاقوں میں آئے سیلاب نے یہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گھروں میں پانی داخل ہونے کے بعد یہ لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی تلاش کر رہے ہیں۔

ضلع مئو کے غزیاپور گاؤں پنچایت کے باشندوں نے سڑکوں کو ہی اپنا آشیانہ بنانا شروع کر دیا ہے، گاؤں چھوڑتے وقت جلد بازی میں جو کچھ بھی ان کے ہاتھ لگا اسے لے کر یہ لوگ سڑک پر آگئے اور کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

لاب متاثرہ سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور

بانس اور پلاسٹک کی مدد سے تمبو تیار کرکے مقامی باشندے اپنے اہل خانہ کو عارضی چھت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بزرگ ہو یا بچے سبھی تمبو لگانے میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔

نقل مکانی کر رہے لوگوں کے مطابق ان کا تمام مال و اسباب اور اناج سیلاب کی زد بہہ چکا ہے، اس ہنگامی صورت حال میں وہ کسی طرح اپنی جان بچا کر گاؤں سے نکلے ہیں۔ فی الحال ابھی تک کوئی سرکاری مدد ان تک نہیں پہنچی ہے۔

حالانکہ مدھوبن ایس ڈی ایم لال بابو دوبے کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کو برساتی تقسیم کی گئی ہے۔

چند لوگ اپنے مویشیوں کو بھی ساتھ لائے ہیں اور اب ان کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان مویشیوں کا پیٹ بھرنے کی بھی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.