ضلع کے گھوسی اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں مکان منہدم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
تیز بارش کی وجہ سے کئی جگہ مکان منہدم ہونے کے واقعے پیش آئے ہیں۔ اپنا آشیانہ کھونے والوں کو یہاں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے امیدواروں سے بھی سخت شکایت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے پاس علاقے میں جاری تباہی دیکھنے کا بھی وقت نہیں ہے تو وہ یہاں کیا ترقی کریں گے۔
مئو ضلع کے کئی علاقوں میں جاری شدید بارش سے مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
آبادی کے درمیان مکانات منہدم ہونے سے منسلک تعمیرات کے لئے بھی خطرہ لاحق ہے۔
یہی حال گھوسی اسمبلی حلقہ کا بھی ہے یہاں کئی غریب بنکروں کے مکان منہدم ہو چکے ہیں۔
غنیمت یہ ہے کہ ان حادثات میں کسی کی ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔
یہاں کے باشندوں کی شکایت ہے کہ ضمنی انتخاب میں اپنا داؤ آزما رہے امیدواروں کے پاس دلاسہ دینے کی بھی فرصت نہیں ہے۔
اسمبلی حلقہ کے باشندے اب امیدواروں کے ووٹ مانگنے کے لئے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔