ETV Bharat / state

مئو: عیدگاہیں سنسان ۔ نماز عیدالفطر گھروں میں ادا کی گئی

نمازِ عیدالفطر کا اہتمام اس بارعید گاہوں میں نہیں ہوا۔ کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر مسلمانوں نے عید کا تہوار سادگی کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں منایا۔

گھروں میں اداکی گئی نمازعیدالفطر
گھروں میں اداکی گئی نمازعیدالفطر
author img

By

Published : May 25, 2020, 3:18 PM IST

اترپردیش کے کئی اضلاع و شہروں میں آج عید گاہوں اور مساجد میں پہنچ کر فرزندان توحید نماز ادا نہیں کر سکے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاون کے سبب مسلمانوں نے عیدگاہوں کے بجائے اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔

گھروں میں اداکی گئی نمازعیدالفطر

برسوں سے مئو عید گاہ زرق برق لباس میں ملبوس فرزندان توحید کی کثرت پر نازاں تھیں مگر آج عید گا ہ کی رونق کو گویا کورونا کے قہر اور لاک ڈاون کے نفاد نے چھین لیا ہو۔

عید گاہوں کے چاروں جانب سناٹا چھایا رہا، صفیں خالی رہیں۔ مسلمان اس نظارے کو دیکھ کر کف افسوس ملنے کے سوا کچھ اور کرنے سے قاصر ہیں۔

مشترکہ کوشش یہی ہے کہ عالم انسانیت کو کورونا کے قہر سے نجات ملے اور اسی لئے حکومت کی جا نب سے نافذ کردہ لاک ڈاون کی ہدایت پر مجموعی طور پر عمل پیرا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.