ETV Bharat / state

Mass Wedding in Sambhal سنبھل ضلع میں اجتماعی شادی کا اہتمام

سنبھل میں چیف منسٹر ماس میرج اسکیم کے تحت ضلع کے مختلف بلاکس اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران 211 جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ تقریب کا اہتمام وزیراعلیٰ کی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت کیا گیا۔ Mass Wedding Ceremony Held In Sambhal

سنبھل ضلع میں اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 1:19 PM IST

سنبھل ضلع میں اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا انعقاد

سنبھل: اترپردیش کے سنبھل ضلع میں وزیراعلیٰ کی چیف منسٹر ماس میرج اسکیم کے تحت ضلع کے مختلف بلاکس میں اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران 211 جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ تقریبات کا اہتمام وزیراعلیٰ کی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت کیا گیا۔ آج بھی ہمارے ملک میں بہت سے غریب گھرانے ایسے ہیں جن کے لئے بیٹیوں کی شادی کرانے کے لئے بڑی پریشانیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مہنگائی کے اس برے دور میں ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ریاست اتر پردیش کی حکومت نے ان غریب خاندانوں کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے چیف منسٹر ماس میرج اسکیم شروع کی ہے۔اس اسکیم کے تحت ریاست میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں حکومت ہر جوڑے پر 51000 روپے خرچ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 35000 روپے کی مالی امداد بیٹی کے بینک اکاؤنٹ میں یہ رقم راست منتقل کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mass Wedding Ceremony مظفرنگر میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد

اس اسکیم کو شروع کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ غریب خاندان بغیر کسی مالی رکاوٹ و پریشانیوں کے اپنی بیٹیوں کی شادی کر سکیں گے۔ ایسے سینکڑوں نادار گھرانوں کی بچیوں کی شادیاں کی جا چکی ہے، جو اپنی جوان بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کی استعداد نہیں رکھتے۔ ضلع سنبھل میں پنواسا بلاک سے 58 جوڑے، راج پورہ بلاک سے 36 جوڑے، اسمولی بلاک سے 39 جوڑے اور جنور بلاک کے 39 جوڑے ازدواحی رشتے کے بندھن میں بندھ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.