مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے نمایش پنڈال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 846 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہوگئے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے دولہا اور دلہن کو 35۔35 ہزار روپے اور ضروریات کے سامان تحفے میں دئیے گئے۔ازدواجی زندگی سے منسل؛ک ہونے والے جوڑوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مکھیا منتری ساموحیک ویوہ یوجنا سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت اجتماعمی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مظفرنگر ضلع کے 9 بلاکس سے آئے ہوئے 846 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہو گئے۔
اس تقریب میں مرکزی ریاستی وزیر اور مظفر نگر سے رکن پارلیمان ڈاکٹر سنجیو بالیان نے تمام شادی شدہ جوڑوں کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت تمام مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کے لئے مسلسل ترقیاتی کام کر رہی ہے اور سبھوں تک اسکیم کے فائدے پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈبل انجن سرکار عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔اسی عزم کے تحت اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مستقنل میں بھی وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی جانب سے اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Unique Friendship of Arif And Stork مطلب پرست دنیا میں انسان اور پرندے کی بے لوث دوستی
اجتماعی شادی کی تقریب میں مرکزی ریاستی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان، ضلع پنچایت صدر ویرپال نروال، ڈی ایم اروند۔ ملاپا بنگاری، سی ڈی او سندیپ بھاگیا، سٹی مجسٹریٹ انوپ کمار، ایس ڈی ایم صدر پرمانند جھا، ڈی ایس او راگھویندر کمار سنگھ، ضلع سماجی بہبود افسر ونیت ملک، ضلع پنچایت راج افسر انیل کمار سنگھ، ایڈیشنل چیف آفیسر جتیندر کمار، پروجیکٹ آفیسر ستیش گوتم، سی او سٹی آئی پی ایس آیوش وکرم سنگھ موجود تھے ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔