ETV Bharat / state

Mass National Anthem Programme مظفر نگر میں اجتماعی قومی ترانے کا اہتمام - ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر

مظفرنگر ریلوے اسٹیشن پر ملک کے شہید جوانوں، صحت ملازمین، صفائی ملازمین، پولیس اور ریلوے اہلکاروں کے لیے اجتماعی قومی ترانے سے متعلق ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو مشکل گھڑی میں اپنی جان قربان کرنے والے لوگوں کے نام وقف کیا گیا۔ Mass National Anthem Programme in Muzaffarnagar

مظفّر نگر میں اجتماعی قومی ترانے کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 1:52 PM IST

مظفّر نگر میں اجتماعی قومی ترانے کا اہتمام

مظفّر نگر:ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں نئے سال کے موقع پر آج ریلوے اسٹیشن گراونڈ میں ملک کے شہید فوجیوں، ہیلتھ ورکرز، صفائی ملازمین، پولیس اور ریلوے کے اہلکاروں کے لیے ایک اجتماعی قومی ترانے کا اہتمام کیا گیا۔ سماجی کارکن منیش چودھری کی قیادت میں تمام ارکان اور ریلوے ملازمین نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعے پر سماجی کارکن منیش چودھری نے کہا کہ اجتماعی قومی ترانے کا اہتمام ملک کے ان فوجی بھائیوں کی یاد میں کیا گیا جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دی۔ اسی طرح ہر وقت کام اور عوام کی خدمت میں مصروف رہنے والے صفائی ملازمین، ہیلتھ ورکرز، ریلوے اور پولیس کے ارہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ Social Organization Conducts Mass National Anthem Programme In Muzaffarnagar

انہوں نے کہاکہ آج کا پروگرام ریلوے سٹیشن کے گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا ہے اور آئندہ پروگرام روڈ ویز بس اسٹینڈ پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے یہ پروگرام شہر کے مرکزی چوراہوں پر منعقد کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد ہر ایک میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہے اور ترنگے کا احترام بھی بڑھانا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر صبح قومی ترانہ نشر کرنے سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:AMU in Indian History Congress علیگڑھ کے مؤرخین، انڈین ہسٹری کانگریس میں مختلف عہدوں کیلئے منتخب

مسلم راشٹریہ منچ کے میرٹھ صوبے کے کنوینر فیض الرحمن نے کہا کہ سماجی کارکن منیش چودھری کی قیادت میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے شہر کے تمام چوراہوں پر اجتماعی قومی ترانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آج ریلوے اسٹیشن پر کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اب اگلا پروگرام ضلع سے باہر دیوبند میں کیا جائے۔ Social Organization Conducts Mass National Anthem Programme In Muzaffarnagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.