مراد آباد: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے داماد اور شیعہ فرقہ کے پہلے امام حضرت علی ابن ابو طالب کی شہادت کی مناسبت سے 21 ماہ رمضان المبارک کو حضرت علی علیہ السلام کا تابوت ملک بھر برآمد کیا گیا۔ وہی حضرت علی علیہ السلام کا تابوت ہر سال کی طرح 21 رمضان کو نماز فجر کے بعد محمدیہ ہال امام بارگاہ، ضلع مرادآباد، اترپردیش سے بھی برآمد ہوا۔
حضرت علی علیہ السلام کا تابوت برآمد ہونے سے قبل عباس حیدر زیدی اور ان کے ساتھیوں نے مرثیہ پڑھا، مرثیہ کے بعد مولانا تنویر رضا نے مجلس سے خطاب کیا، مجلس کے دوران کہا کہ آج ہی دن دنیا کا مددگار، میرے مولا دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، آج دنیا یتیم ہو چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کی یوم شہادت 21 رمضان 40 ہجری کو عراق کے شہر کوفہ کی مسجد میں ہوئی تھی۔ حضرت علی علیہ السلام کو نماز فجر کے وقت عبدالرحمٰن بن ملجم نامی شخص نے شہید کیا تھا۔
ہر برس 21 رمضان المبارک کو حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا سوگ منایا جاتا ہے اور رو رو کر حضرت علی علیہ السلام کو یاد کیا جاتا ہے، تابوت کے بعد مقامی انجمن نوحہ خوانی حضرت علی علیہ السلام کا تابوت جلوس میں مولانا شکیل حیدر، ریاض حیدر زیدی قمر عباس، نواز اختر، جماعۃ حسین، پرویز حیدر، شاہد حیدر، تنویر حسین رضوی وغیرہ موجود تھے۔