ETV Bharat / state

مئو: کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی - تمام تر سرگرمیاں افطار تاوقت سحر جاری رہتا تھا

کورونا کے قہرکے سبب عالمی سطح پرمعاشی بحران کے اثرات نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں ۔ زندگی کا بیشتر شعبہ اس قہر سے دوچار ہے۔ بھارت میں بھی کورونا نے اپنی گرفت مضبوط تو کی مگر یورپی ممالک یا ترقی یافتہ ممالک کے بالمقابل یہاں کورونا کے پھیلنے کی رفتار میں کمی ہے۔

کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی ہے

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 11:37 AM IST

کورونا پر قابو پانے کے لئے بھارت میں لاک ڈاون کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس لاک ڈاون نے کی وجہ سے بیشتر کاروبار ٹھپ پڑچکے ہیں۔

اترپردیش کے شہر مئو کے بنکر اکثریت والے اس شہر میں فی الحال عام زندگی رک سی گئی ہے. لاک ڈاؤن کے بعد یہاں کے بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے. مئو شہر کا صدر چوک خاموش نظر آتا ہے. عام دنوں میں یہاں سے با آسانی گزر جانا بھی ممکن نہیں ہوتا، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد آمد و رفت نہ کے برابر ہے۔ کچھ یہی نظارہ مرزا ہادی پورہ علاقے کا بھی ہے. ۔

کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی ہے
رمضان المبارک کی آمد سے تو ان بازاروں میں چار چاند لگ جاتا تھا۔ مئو کے باشندے بتاتے ہیں کہ انہوں نے کبھی ایسی خاموشی نہیں دیکھی تھی. ان کے لئے یہ بالکل نیا تجربہ ہے. افطار سے قبل صدر چوک پر روزہ داروں کی چہل پہل اور خرید و فروخت سے اس چوک کی رونقیں دو بالا ہو جا تی تھیں ۔یہ تمام تر سرگرمیاں افطار تاوقت سحر جاری رہتا تھا. مگر اس رمضان میں یہ ساری چیزیں اہالیان مئو کے لئے گویا عنقا ہو گئی ہیںلوگ بار گاہ الہی میں دعا گو ہیں ہیں اس وائرس اور اسکے مضر اثرت مخلوق خداوند کو نجات ملے ۔اور تمام سرگرمیاں ازسر نو بحال ہوں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.