ETV Bharat / state

Fire Broke Out گریٹر نوئیڈا کے فرنیچر مارکیٹ میں بھیانک آتشزدگی، کئی دکانیں خاکستر - Many Shops Gutted in noida fire

گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک کوتوالی علاقے میں واقع تگل پور گاؤں کے فرنیچر بازار میں دیر رات آگ لگ گئی۔ آگ نے فوری طور پر 10 دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس واقعے میں 10 دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں۔ Fire Broke Out

فرنیچر مارکیٹ میں لگی بھیانک آگ ،کئی دکانیں خاکستر

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 11:48 AM IST

گریٹر نوئیڈا: ریاست اترپردیس گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک کوتوالی علاقے میں واقع تگل پور گاؤں کے فرنیچر بازار میں دیر رات آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں 10 دکانیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں۔ آگ لگنے سے 10 دکانیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔اس دوران پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔ یہ تسلی کی بات ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتادیں کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے سے 20 دکانوں کے جلنے کی خبر تھی تاہم بعد میں صورتحال واضح ہونے پر 10 دکانوں کے جلنے کی تصدیق کی گئی۔ Many Shops Gutted in Massive Fire in Noida Furniture Market

گریٹر نوئیڈا کے فرنیچر مارکیٹ میں بھیانک آتشزدگی ،کئی دکانیں خاکستر

یہ بھی پڑھیں:Fire In Jamia Masjid in Drass جامع مسجد دراس میں آتشزدگی، بڑے پیمانہ پر نقصان

چیف فائر آفیسر (سی آف او) پردیپ کمار نے بتایا کہ دیر رات جانکاری ملی کہ تگل پور بازار کے فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی۔ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کے بعد اسلم اور دیگر کئی افراد نے موقع سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر تقریباً ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کے بعد لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ جے پی گرینس اور کئی دیگر مقامات سے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ کسی شخص کی جانب سے جلائی گئی ماچس کی تلی سے لگی تھی۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.