ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 رمضان ہلپ لائن نمبر پر کئی اہم سوالات کے جوابات دیئے گئے، مولانا خالد رشید فرنگی محلی - UP News

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ رمضان ہیلپ لائن نمبر پرآج متعدد سوالات آئے ہیں۔ان سوالوں کا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیا گیا۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی
مولانا خالد رشید فرنگی محلی
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 9:51 PM IST

مولانا خالد رشید فرنگی محلی

ریاست اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں 2001 میں مولانا سید احمد میاں فرنگی محلی نے رمضان ہیلپ لائن نمبر کا افتتاح کیا تھا ۔اس وقت سے لے کر آج تک پوری پابندی کے ساتھ رمضان المبارک میں ہیلپ لائن نمبر اور میل کے ذریعے عوام کے مسائل کا اور سوالات کا جواب دیا جاتا ہے۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ رمضان میں متعدد سوالات آتے ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے ہیں جو سوالات پوچھے جاتے ہیں ان کا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے دن کئی سوالات آئے ہیں جن کا جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کسی شخص نے ہیلپ لائن نمبر کے ذریعہ پوچھا کہ روزہ کی نیت کب تک کرسکتے ہیں جس کا جواب دیا گیا ہے کہ زوال کے وقت تک نیت کی جا سکتی ہے۔ یعنی کی زوال سے قبل تک نیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا آج دوسرا سوال یہ پوچھا گیا کے وہ کون کون سی باتیں ہیں جن سے روزہ مکروہ ہو جاتا ہے،اس سوال کا جواب دیا گیا کہ جان بوجھ کر منہ میں تھوک جمع کرکے نکل جانا۔ کوئلے سے دانت مانجھنا۔ حالت مجبوری میں کسی چیز کو چبانا،ان تمام چیزوں سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تیسرا سوال یہ پوچھا گیا روزے کے حالت میں اگر کسی کے منہ سے خون آجائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟ اس کا جواب کے جواب میں کہا گیا کہ اگر حلق کے اندر خون چلا گیا ہے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اگر حلق کے نیچے نہیں جاتا ہے تو روزہ باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا سوال یہ پوچھا گیا کہ تراویح میں امام نے اگر سجدہ تلاوت نہیں کی تو کیا سجدہ تلاوت کی تلافی کی جا سکتی ہے یا نہیں؟اس سوال کا جواب دیا گیا کہ سجدہ تلاوت کی تلافی نہیں ہوسکتی ہے،البتہ تراویح کی نماز ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ سوالات ہیں جو آج ہلپ لائن نمبر پر پوچھے گئے ہیں اور امید ہے کہ اس طریقہ کے سوالات پوچھے جائیں گے اور ان کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:First Juma Of Ramzan آصفی مسجد لکھنؤ میں ہزاروں روزہ داروں نے نماز جمعہ ادا کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.