اترپردیش میں بدایوں کے اوجھاني علاقے میں بدھ کی صبح بدمعاشوں نے لوٹ مار کے خلاف مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا اور تقریباً ساڑھے سات ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ اطلاع پولیس ذرائع نے آج یہاں دی۔ ذرائع نے بتایا کہ جمرولي رہائشی كنورپال اور کرپال کسی کام سے رائے بریلی گئے تھے۔ وہ لوگ بس سے علی الصبح چار بجے رائے بریلی سے اوجھاني اترے تھے۔
دونوں کو لینے کے لئے كنورپال کے والد آنندپال موٹر سائیکل سے اوجھانی پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ جب تینوں موٹر سائیکل پر جمرولي جانے لگے اسی وقت چار بدمعاش آئے اور ان لو گوں سے طمنچے کی نوک پر لوٹ مار کرنے لگے۔
مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے 60 سالہ آنندپال کو گولی مار دی اور تقریباً ساڑھے سات ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سنگین حالت میں آنندپال کواسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔ پولیس بدمعاشوں کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
بدایوں میں معمر شخص کا گولی مار کر قتل - 60سالہ