غازی آباد: ریاست اترپردیش کے غازی آباد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ایک شخص ہوٹل میں مبینہ طور پر تھوک لگا کر چپاتی (روٹیاں) بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا جسے پولیس نے جمعرات کو غازی آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ویڈیو غازی آباد کے صاحب آباد علاقے کی ایک ہوٹل کا ہے جو ٹیلا موڑ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ صاحب آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پونم مشرا نے بتایا کہ ٹیلا موڑ تھانے علاقے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں ایک شخص تھوک لگا کر روٹیاں بنا رہا تھا۔ پولیس نے اس شخص کے خلاف 18 جنوری کو ٹیلا موڑ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی۔اس شخص کو 19 جنوری کی صبح گرفتار کیا گیا ہے غازی آباد پولیس نے ملزم کی شناخت تاثیر الدین کے طور پر کی ہے ۔
-
Uttar Pradesh | A video was going viral on social media from the area under Tila More police station, in which a man was making rotis by applying spit. Accused Taseeruddin has been arrested in the case & further legal action is being taken: Poonam Mishra, ACP, Sahibabad (19.01) pic.twitter.com/cHi5jtOrwi
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Uttar Pradesh | A video was going viral on social media from the area under Tila More police station, in which a man was making rotis by applying spit. Accused Taseeruddin has been arrested in the case & further legal action is being taken: Poonam Mishra, ACP, Sahibabad (19.01) pic.twitter.com/cHi5jtOrwi
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 20, 2023Uttar Pradesh | A video was going viral on social media from the area under Tila More police station, in which a man was making rotis by applying spit. Accused Taseeruddin has been arrested in the case & further legal action is being taken: Poonam Mishra, ACP, Sahibabad (19.01) pic.twitter.com/cHi5jtOrwi
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 20, 2023
پولیس کے مطابق تاثیر الدین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ملزم کے خلاف وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دراصل ہندو رکھشا دل کے قومی صدر بھوپیندر چودھری عرف پنکی بھیا نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا، جس میں ایک شخص تندور کے پاس کھڑا ہو کر روٹیاں بنا رہا تھا اور ایسا کرنے سے پہلے وہ روٹیوں میں تھوک لگاتا ہوا نظر آرہا تھا۔ جس کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی گئی ، وہیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں ہی روٹی بنانے والے شخص تاثر الدین کو غازی آباد سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : Cylinder Explosion at Jewar Airport جیور ایئرپورٹ کی تعمیراتی سائٹ پر سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی
اس معاملے میں ملزم تاثیر الدین کی جانب اب تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کی متعدد خبریں سامنے آچکی ہیں جو بعد میں دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف شروع کیا گیا بے بنیاد پروپگنڈا ثابت ہوئیں۔ خاص طور پر کورونا وبا کے ابتدائی دور میں تبلیغی جماعت کے ارکان اور دیگر لوگوں پر تھوکنے کے متعدد الزامات عائد کیے گئے جو بعد میں جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے۔