ETV Bharat / state

گریٹر نوئیڈا میں دو بیٹوں کی موت کے بعد باپ صدمہ میں - گریٹر نوئیڈا میں دو بیٹوں کی موت

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گاؤں جلال پور میں عطار سنگھ بیٹے پنکج سنگھ کی اچانک موت ہوگئی۔ بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد عطار سنگھ گھر پہنچے ہی تھے کہ دوسرا بیٹا دیپک بھی دم توڑ گیا۔ گاؤں والوں کے مطابق گذشتہ 10 دنوں میں گاؤں میں 6 خواتین سمیت 18 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

گریٹر نوئیڈا میں دو بیٹوں کی موت کے بعد باپ صدمہ میں

author img

By

Published : May 12, 2021, 10:41 PM IST

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گاؤں جلال پور میں دل کو دہلا دینے والا ایک واقعہ پیش آیا۔ وہ باپ جو ایک بیٹے کی آخری رسومات ادا کر کے گھر واپس آیا تھا, اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ تھوڑی دیر بعد اسے دوسرے بیٹے کو بھی کندھا دینا پڑے گا۔ دو بیٹوں کی موت کے بعد باپ صدمہ میں ہے اور ماں بار بار بیہوش ہو رہی ہے۔ رشتے داروں کی حالت خراب ہے۔ کورونا انفیکشن نے دونوں کی جان لے لی۔

دراصل یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گاؤں جلال پور میں پیش آیا۔ وہاں کے رہائشی پنکج سنگھ کی اچانک موت ہوگئی۔ بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد عطار سنگھ گھر پہنچے ہی تھے کہ دوسرا بیٹا دیپک بھی دم توڑ گیا۔ گاؤں والوں کے مطابق گذشتہ 10 دنوں میں گاؤں میں 6 خواتین سمیت 18 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ان اموات کا سلسلہ 28 اپریل کو شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔ گاؤں میں مسلسل ہو رہی ہلاکتوں کی وجہ سے عوام خوف زدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گاؤں میں ایسا کوئی مکان باقی نہیں بچا، جس میں کوئی مریض نہ ہو۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک درجن سے زائد افراد اب بھی اسپتال میں داخل ہیں لیکن انتظامیہ کوئی مدد نہیں بھیج رہی ہے، نہ ہی کوئی پوچھنے آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.