بریلی: تحصیل اور تھانہ بہیڑی کے رہائشی عارف کی لاش ثقلین نگر کے پاس جھاڑیوں میں ملی تھی۔ اُس کا سر کسی بھاری وزنی چیز سے کچل دیا گیا تھا۔ پولیس نے کیس درج کر کے قتل کی واردات کا انکشاف کرنے کے لیے تفتیش شروع کی۔ Man killed Friend for Beedi
ابتدائی طور پر کچھ سراغ نہیں ملا اور پولیس نے تسلیم عرف چھوٹے کو گرفتار کر لیا۔ سخت پوچھ گچھ میں تسلیم نے اعتراف کیا کہ اُس نے ہی عارف کا قتل کیا ہے۔ تسلیم نے پولیس کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں قتل کی رات ایک ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کر رہے تھے،میں نے عارف سے پینے کے لیئے ایک بیڑی طلب کی تو عارف نے بیڑی دینے سے انکار کر دیا۔ اس معمولی بات پر دونوں میں جھگڑا ہونے لگا۔
تسلیم نے بتایا کہ اُس نے عارف کے پیٹ میں لات مار دی، جس کی وجہ سے عارف زمین پر گر گیا اور بےحوش ہو گیا۔ جب وہ کچھ دیر تک نہیں اُٹھا تو میں نے ایک اینٹ اُٹھاکر عارف کے سر پر کئی مرتبہ وار کیا، جس سے عارف کی موت ہو گئی۔ مقتول عارف رات میں اپنے گھر سے سسرال ثقلین نگر گیا تھا، لیکن آدھی رات تک گھر واپس نہیں آیا۔ اس کے بعد مقتول کی بیوی نے اپنے والد کو فون کر کے عارف کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ عارف کافی وقت پہلے گھر سے گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Man Shot dead His Sister in Noida: بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل
اس کے بعد عارف کے گھر والے اور سسرال والوں نے رات بھر تلاش کیا۔ لیکن وہ نہیں ملا،دوسرے دن اُس کی لاش جھاڑیوں میں ملی۔ مقتول عارف اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کے ساتھ بہیڑی کے محلہ شیرنگر علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ ملزم تسلیم نے پولیس کو پوچھ گچھ میں بتایا کہ عارف اور وہ دونوں بہت گہرے دوست تھے۔ جب کبھی عارف اپنے سسرال آتا تھا تو وہ دونوں رات میں ایک ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کرتے تھے۔ اُس رات عارف نے بیڑی دینے سے انکار کر دیا تو وہ غصّہ میں بے قابو ہو گیا اور معمولی جھگڑے میں بات قتل تک پہنچ گئی۔ فی الحال پولیس نے ملزم تسلیم کو گرفتار کرکے قتل کی واردات کا انکشاف کیا۔ Man Kills Friend for Not Giving Beedi