ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سڑک حادثے میں کار سوار شخص کی موت، 4زخمی - بارہ بنکی سڑک حادثہ کی خبر

لکھنو سے ایودھیا جارہی ایک تیز رفتار کار دارا پور گاؤں میں سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔اس حادثے میں کار سوار شخص کی موت ہوگئی وہیں چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں کار سوار شخص کی موت
سڑک حادثے میں کار سوار شخص کی موت
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 10:15 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی شہر کوتوالی علاقے میں آج لکھنو سے ایودھیا جارہی ایک تیز رفتار کار دارا پور گاؤں کے پاس کھڑی منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے کار سوار شخص کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر کوتوالی علاقے میں لکھنؤ۔ایودھیا نیشنل ہائی وے پر دارا پور گاؤں کے نزدیک سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک میں لکھنؤ سے ایودھیا کی جانب جارہی تیز رفتار کار ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار سوار بلند شہر کے ڈابر باشندہ رمیش چندر کے بیٹے شیو کمار کی موقع پر موت ہوگئی۔ حادثے میں کار ڈرائیور روندر کمار کے علاوہ اوم پرکاش، ببلو و دیگر زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:جودھ پور: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی کو لے کر فرار ہوگیا۔ حادثے میں زخمی سبھی لوگوں کو ضلع اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ کار سوار سبھی دوست رام للا کے درشن کے لئے بلند شہر سے ایودھیا جارہے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.