ETV Bharat / state

Triple Talaq in Kanpur فیشن اختیار کرنے پر فون پر تین طلاق - Triple Talaq in Uttarakhand

ریاست اترپردیش کے کانپور میں نیا فیشن اختیار کرنے پر شوہر کی جانب سے فون پر ہی بیوی کو تین طلاق دینے معاملہ سامنے آیا ہے۔

three talaq to wife
three talaq to wife
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 9:53 AM IST

Updated : Nov 1, 2023, 11:14 AM IST

کانپور: کانپور میں ایک مسلم خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے شوہر نے بھنویں بنانے پر سعودی عرب سے فون پر تین طلاق دی ہے۔

گل صائبہ نامی خاتون نے جنوری 2022 میں سلیم سے شادی کی تھی۔ وہ اس وقت سعودی عرب میں برسر روزگار ہے۔ گل صائبہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق 30 اگست کو اس کے شوہر کے سعودی عرب جانے کے بعد اس کے سسرال والوں نے اسے جہیز کے لیے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کا شوہر "پرانے زمانے کے خیالات" کا تھا اور اس نے بیوی کے فیشن کے انتخاب پر اعتراضات کیے ہیں۔

گل صائبہ نے بتایا کہ 4 اکتوبر کو اس کے شوہر نے ایک ویڈیو کال کی جس کے دوران اس کے شوہر نے اس کی نئی شکل والی بھنویں دیکھیں۔ اس نے بیوی سے اس کے بارے میں سوال کیا اور اس کی وضاحت کے باوجود اس نے اپنی ابرو کی نئی شکل بنائی کیونکہ اسے لگا کہ اس کا چہرہ بے ترتیب بالوں سے اچھا نہیں لگتا اور وہ ناراض ہو گیا۔

مزید پڑھیں: نکاح کے 12 گھنٹے بعد تین طلاق

گل صائبہ کے مطابق سلیم نے اسے دھمکی دی اور کہاکہ "میرے اعتراض کے باوجود تم نے فیشن اختیار کرتے ہوئے اپنی بھنویں بنائی۔ آج سے میں تمہیں اس شادی سے آزاد کرتا ہوں"۔ گل صائبہ نے کہا کہ اس کے بعد اس نے فون پر ویڈیو کالنگ کے دوران ہی تین بار طلاق کا اعلان کیا اور فون کاٹ دیا، جس کے بعد اس نے کئی بار فون کیا تاہم اس نے کسی بھی فون کا جواب نہیں دیا۔

گل صائبہ نے کہا کہ "میری شادی کو صرف ایک سال ہی ہوا تھا۔ میرے شوہر اب مجھے تین طلاق دے چکے ہیں اور وہ پہلے بھی معمولی سی باتوں پر میری بے عزتی کیا کرتے تھے۔ میں چاہتی ہوں کہ پولیس اس کے خلاف مناسب کارروائی کرے‘‘۔ گل صائبہ کی شکایت پر اس کے شوہر کے ساتھ ساتھ اس کی ساس سمیت پانچ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اس سے پہلے بھی مختلف وجوہات کے باعث تین طلاق دینے کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں اور تین طلاق دینے پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ مودی حکومت نے ایک ساتھ تین طلاق دینے پر پابندی عائد کی ہے اور یہ ملک میں قانونا جرم بن گیا ہے۔

( آئی اے این ایس )

Last Updated : Nov 1, 2023, 11:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.