فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور میں منگل کو عقیدے کے نام پر ایک بزرگ نے جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لئے اپنی زبان دیوی پرتما کے نذر کردیا۔بزرگ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلیان پور تھانہ علاقے کے گرام گرگولی باشندہ بابورام پاسوان(65) اپنے گھٹنوں کے درد سے کافی پریشان رہتا تھا۔کچھ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر اس درد سے نجات حاصل کرنی ہے تو وہ اپنی زبان دیوی ماں کے قدموں میں پیش کردے۔ ناخواندہ بزرگ آج صبح بغیر گھر والوں کو اطلاع دئیے دیوی مندر نکل گیا اور بلیڈ سے زبان کاٹ کر دیوی کی مورتی پر چڑھا دیا۔ خون نکلنے سے وہ بیہوش ہوگا۔ درشن کررہے عقیدت مندوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بزرگ کی حالت اب بہتر ہے۔
بزرگ کے بیٹے دھرم پال نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ پانچ سال سے گھٹنے کے درد سے دوچار تھے۔ کئی بار علاج کروانے کے بعد بھی کوئی افاقہ نہ ہوا۔ اس کے بعد شاید اسے لگا کہ دیوی کے قدموں میں ایسا کرنے سے اس کا درد ختم ہو جائے گا۔ دھرم پال نے کہا کہ ہمارے خاندان میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ ایسا کرنے والا ہے۔ کلیان پور پولیس موقع پر پہنچی اور بوڑھے کو اپنے ساتھ پرائمری ہیلتھ سینٹر، گوپال گنج لے گئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر ارون کمار دویدی نے رام بابو کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بزرگ کی حالت اب مستحکم ہے۔
یواین آئی