علاقے میں دونوں فرقوں کے درمیان کشید گی کو دیکھتے ہو ئے انتظامیہ نے بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کیاہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' آج صبح ایک شخص مندر میں داخل ہوا اور وہاں موجود مورتی کے اطراف لگے شیشوں کو دھکے مار کر توڑ دیا'۔
مندر کے پجاری اور دیگر لوگوں نے مذکورہ شخص کی پٹائی کردی اور اس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
مندر میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ملنے پر ہندو تنظیموں کے کارکنان جائے واقعہ پہنچ کر ہنگامہ برپا کرنے لگے جس کے ان کارکنان نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
کھتولی کے سرکل افسر آشیش پرتاپ کا کہنا ہے کہ' ملزم کا نام موسی ہے جو کہ بلند شہر کا رہنے والا ہے۔ ملزم کے خلاف مذہبی دل آزاری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے پورے علاقے میں دونوں ہی فرقہ کے لوگوں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔