مذکورہ عرس ساغر میاں کی درگاه میں جاری ہے۔ کثیر تعداد میں عقدیت مندوں کے پہنچ رہے ہیں۔
زائرین نے پہلے دن توشہ شریف پر فاتحہ اور قرآن خوانی کرکے ملک میں امن وامان کے لیے دعائیں کیں۔
اس موقع پر درگاہ کے سجاده نشین معیزالدین احمد ساغری، چشتی نظامی نے کہا کہ یہاں سے ہمیشہ اتحاد، محبت کا ماحول تیار ہوتا ہے اور امتیازی سلوک کو ختم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درگاه ہمیشہ امن کا گهواره ہے، ممبئی سے آئے عزیزالحسن نظامی نے کہاکہ بھارت ملک ہمیشہ سے ہی فقیروں، سادھو، سنتوں، پیر کا گہواره رہا ہے۔ ان لوگوں نے محبت اور بھائی چارے کا پیغام ديا ہے۔
شاه محمد احمد کا سالانہ عرس کے موقع پر آستانہ احاطے میں پہلے دن میلاد منعقد ہوا، جس میں علامہ مولانا مہندی حسن نے سیرت اولیاء پر تفصیل سے روشنی ڈالی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں اولیاء کی بدولت آج انسانیت زندہ ہے۔