اترپردیش کے وارانسی میں بڑی تعداد میں عقیدت مند کاشی وشو ناتھ مندر میں خصوصی پوجا کرنے کے لیے پہنچے ہیں، عقیدت مند گنگا میں مقدس غسل (اسنان) کر رہے ہیں۔
مہاشیوراتری کے موقع پر پورے ملک سے عقیدت مند بنارس کا رخ کرتے ہیں۔ لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ بنارس کی آب و ہوا میں بھگوان شیو بسے ہوئے ہیں اور بھگوان شیوکا بنارس سے خاص لگاؤ رہا ہے۔
پورے ملک سے عقیدت مند بنارس کا رخ کرتے ہیں اور مہا شیوراتری کے موقع پر کاشی وشوناتھ مندر میں دودھ اور گنگا جل چڑھاتے ہیں۔
ورانسی کے چوک علاقے میں واقع کاشی وشوناتھ مندر میں آج رات ہی سے بڑی قطاریں لگ گئیں، امید ہے کہ شام تک لاکھوں کی تعداد میں زائرین وارانسی کا رخ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جگہ جگہ پر طبی امداد کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائربریگیڈ کا بھی عملہ تیار کیا گیا ہے۔