ETV Bharat / state

Mahant Jagat Guru Par Mahans: مہنت جگت گرو پرمہنس نے اویسی کی تصویرجلانے کی کوشش کی - مہنت جگت گرو پرمہنس آچاریہ

جگت گرو جمعہ کو بارہ بنکی ضلع کے بدوسرائیں قصبے پہونچے تھے، یہاں کے چوراہے پر انہوں نے اسدالدین اویسی کی تصویر کو جلانے کی کوشش کی،لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے ان کے ہاتھ سے تصویر چھین لی۔ Attempt toBurn Asaduddin Owaisi's picture

ہنت جگت گرو پرمہنس
ہنت جگت گرو پرمہنس
author img

By

Published : Jul 2, 2022, 11:47 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کو آیودھیا کے تپسوی چھاونی کے مہنت جگت گرو پرمہنس آچاریہ نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی تصویر جلانے کی کوشش کی، جگت گرو ادئے پور کے واقعہ کے خلاف بر ہمی کا اظہار کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے مشتعل تقریر کرنے والے رہنماؤں کو انتباہ کیا کہ ابھی ان کی تصویر جلائی ہے اور آگے انہیں بھی زندہ جلائیں گے۔Attempt toBurn Asaduddin Owaisi's picture

واضح رہے کہ جگت گرو جمعہ کو بارہ بنکی ضلع کے بدوسرائیں قصبے پہونچے تھے، یہاں کے چوراہے پر انہوں نے اسدالدین اویسی کی تصویر کو جلانے کی کوشش کی،لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے ان کے ہاتھ سے تصویر چھین لی۔ مہنت نے اس موقع پر کہا اے آئی ایم آئی ایم سربراہ حکومت کے مخالف نہیں بلکہ ملک مخالف ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ اشتعال انگیز تقریر کر تے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے پر بیٹھ کر جو اس قسم کی بات کرتے ہیں، اس سے لوگوں میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ادئے پور میں کنہیہ کو قتل کیا گیا، اس کو لیکر لوگوں نے خاموشی دکھائی ہے،لوگوں کو اس طرح کے واقعات کی مخالفت کرنے چاہیے، انہوں نے کہا کہ جرم کے ساتھ جو کھڑا ہے اس کی مخالفت ہم کھڑے ہونگے۔

مزید پڑھیں:Udaipur Tailor Murder:کنہیہ کے قتل کے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کانگریس کی حکومت نہیں ہے وہاں راہل پرینکا جاتے ہیں، لیکن ابھی تک راجستھان نہیں پہونچے، انہوں نے الزام لگایا کہ جب مسلم کوئی جرم کرتا ہے تو کانگریس اس کی مخالفت نہیں کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی کا ہمیشہ اشتعال انگیز بیان دیتے ہیں، اس لئے ان کی تصویر جلا رہے ہیں، جو بھی ملک مخالف رہنما ہیں انہیں باز آجانا چاہیے، اگر ملک کی مخالفت میں کھڑے ہونگے تو آج ان کی تصویر جلائی ہے،کل انہیں بھی جلا دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.