ETV Bharat / state

UP Madrasa Board Examinations: شفاف ماحول میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات اختتام پذیر - مدرسہ بورڈ کے امتحانات اختتام پذیر

عالمی وبا کورونا وبا کے بعد امتحانات کو بروقت مکمل کرنے کے دباؤ کے درمیان مدرسہ بورڈ کے امتحانات مکمل ہوگئے، امتحانات کی سرگرمیوں کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ کے افسران متحرک نظر آئے۔ Uttar Pradesh Madrasa Board Exams Come to an End

امتحانات اختتام پذیر
امتحانات اختتام پذیر
author img

By

Published : May 25, 2022, 1:29 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مدرسہ بورڈ کے امتحانات پیر کو مکمل ہو گئے، یہ امتحانات 14 مئی سے شروع ہوئے اور 23 مئی کو پایۂ تکمیل کو پہنچے۔ بورڈ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے کم مدت وقت میں یہ امتحانات مکمل ہوئے ہیں، اس ریکارڈ کے علاوہ بھی دیگر کئی معنوں میں یہ امتحان خاص رہا، تمام چیلینجز کے باوجود متعلقہ محکمہ ان امتحانات کو معیاری طور پر مکمل کرانے میں کامیاب رہا ہے۔ Uttar Pradesh Madrasa Board Exams Come to an End

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمۂ اقلیتی بہبود افسر کے مطابق بورڈ گزشتہ 5 برسوں سے مدرسہ بورڈ میں سدھار کو لےکر کوشاں ہے۔ عالمی وبا کورونا وبا کے بعد سیشن کو بر وقت مکمل کرنے کے دباؤ کے درمیان مدرسہ بورڈ کے امتحانات مکمل ہوئے ہیں، امتحانات کی سرگرمیوں کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لیے متعلقہ محکمہ کے افسران متحرک نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی دفعہ یہ امتحانات سی سی ٹی وی کیمرہ کی نگرانی میں کرائے گئے، یومیہ بنیادوں پر افسران امتحانات کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہے۔

امتحانات اختتام پذیر
  • بتایا جارہا ہے کہ نقل سے پاک شفاف اور معیاری امتحانات کے لیے پہلی دفعہ اس امتحانات کے دوران سختی کی گئی، انہوں نے بتایا شارٹ نوٹس پر اتنے کم وقت میں امتحانات مکمل کرانے کے لیے ان پر بھی بڑا دباؤ تھا، لیکن ان لوگوں نے محنت کرکے ان امتحانات کو اتنے کم وقت میں مکمل کرا دیا. انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں میں بھی انہیں معیار کے ساتھ مدرسہ بورڈ میں سدھار کا عمل جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں:UP Madarsa Board Exam 2022: نقل سے پاک امتحان منعقد کرانے کے لیے مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران پُرعزم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.