لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب ابھی تک مدرسہ تعلیمی بورڈ سے وابستہ مدارس میں داخلہ شروع نہیں ہو سکا، کیونکہ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری نہیں ہوئی۔
ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے سبھی مدارس میں اساتذہ جا رہے ہیں، لہذا وہ لوگ داخلہ شروع کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک کلاسز کی بات ہے تو فی الحال اجازت نہیں دی گئی ہے، جب حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری ہوگی، اس کے بعد کلاس شروع ہوں گی۔
رجسٹرار آر پی سنگھ نے کہا کہ مدرسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے تعلیمی نظام کو آگے بڑھایا جائے۔
فی الحال یو پی بورڈ کے اسکولوں میں بھی کلاسز شروع نہیں ہو پائی، جب وہاں ہوں گی، اس کے ساتھ ہی مدرسہ بورڈ میں بھی پڑھائی شروع ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:
بابری مسجد انہدامی کیس کا فیصلہ کل
قابل ذکر ہے کہ مدرسہ بورڈ بھلے ہی آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا دعوی کرتا ہو، حقیقت یہی ہے کہ وہاں پر زیادہ تر طلبہ کا تعلق غریب گھروں سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مدرسہ اساتذہ کو بھی آن لائن تعلیم کے بارے میں خاص جانکاری نہیں ہے۔