ETV Bharat / state

Madrasa Jamia Faiz Nasir جامعہ فیض ناصر میں طلبا کی حوصلہ افزائی - مشہور دینی تعلیمی ادارہ فیض ناصر

ضلع مظفرنگرمیں واقع مشہور دینی تعلیمی ادارہ فیض ناصر میں تعلیمی سال کے اختتام پر طالب علموں کی کارکردگی کی بنیاد پران کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔Madrasa Jamia Faiz Nasir

جامعہ فیض ناصر میں طلبا کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 10:56 AM IST

جامعہ فیض ناصر میں طلبا کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے تقریب کا اہتمام

مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع مشہور دینی تعلیمی ادارہ فیض ناصر میں تعلیمی سال کے اختتام پر طالب علموں کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر طالبا کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اجلاس کا آغاز جامعہ کی طالبہ عاتکہ شاہد و قاری محمدحذیفہ قاسمی کی تلاوت کلام اللہ و قاری عبدالسلام نور کی نعت پاک سے ہوا۔ اجلاس کی نظامت مشہور ناظم مولانا سہیل اختر رحیمی نے انجام دی۔

اس موقع پر جامعہ کے طلبا و طالبات نے مختلف پروگرام پیش کئے۔شاعر اسلام قاری عبدالسلام نے بھی اس موقع پر نعت پیش کی۔ مفتی حفظ الرحمن الحسینی نے تعلیم کی اہمیت اور والدین و اولادت کے حقوق پر روشنی ڈالی،

مولاناحسین احمدقاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام طلباء کو اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے خوب محنت و جد وجہد کرنی ہوگی۔علوم دینیہ و عصریہ دونوں پر عبور حاصل کرنے کے لئے مباحثہ و مطالعہ کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محنت کو شوق اور لگن کے ساتھ جاری رکھا گیا تو آپ ہی پر امت مسلمہ کی رہنمائی کی ذمہ داری یو ں گی۔انہوں نے جامعہ فیض ناصر کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی۔ مولانا طفیل احمد مفتاحی نے کہا کہ جامعہ فیض ناصر اور قاری شاہد حسینی نے تعلیمی میدان میں جو محنت کی ہے۔ وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jashn E Hafiz E Quran مرادآباد میں جشن حافظ قرآن جلسہ کا انعقاد

مولانا قاری محمد عمران رحیمی امام وخطیب مسجد چوڑی گلی نے تفصیلی خطاب فرمایا اور کہا کہ قرآن و حدیث کے مطابق ہم اپنی زندی گزاریں اور اپنے عقاٸدکی درستگی کریں۔ اگر ہمارے عقائد محفوظ نہیں ہوں گے تو امت میں اٹھنے والے فتنوں سے ہم محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔جامعہ فیض ناصر کے ناظم قاری شاہد حسینی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کے تحت جاری منصوبوں سے متعق خاکہ پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.