ETV Bharat / state

پندرہ اکتوبر سے مدارس کو شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت

کورونا وبا نے انسانی زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے۔ ایک طرف وبائی امراض نے سبھی کو گھروں میں قید کر دیا تھا، جس وجہ سے طلبا کے تعلیم پر خاصا اثر پڑا ہے۔ اب 15 اکتوبر سے اسکول، کالج کے ساتھ مدارس میں بھی کلاس شروع ہو جائیں گی۔

madrasa are allowed to open with conditions from october 15 in uttar pradesh
15 اکتوبر سے مدارس کو شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:16 PM IST

ملک میں کورونا وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب ابھی تک مدرسہ تعلیمی بورڈ سے وابستہ مدارس میں داخلہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے گائیڈلائن جاری نہیں ہوئی تھی، لیکن اب 15 اکتوبر سے والدین کی اجازت سے طلبا کلاس کر سکتے ہیں۔

madrasa are allowed to open with conditions from october 15 in uttar pradesh
مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے سبھی مدارس میں اساتذہ جا رہے ہیں۔ لہذا وہ لوگ داخلہ شروع کر سکتے ہیں۔

madrasa are allowed to open with conditions from october 15 in uttar pradesh
15 اکتوبر سے مدارس کو شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت
madrasa are allowed to open with conditions from october 15 in uttar pradesh
15 اکتوبر سے مدارس کو شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت

انہوں نے کہا کہ جہاں تک کلاسیز کی بات ہے تو اب اس کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مدرسہ بورڈ نے اس کے لیے گائیڈلائن بھی جاری کر دی ہے۔

1۔ آن لائن تعلیم کی اجازت جاری رہے گی۔ اگر کچھ طلبا کلاسیز کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی اجازت دی جائے گی۔

2۔ جن مدارس میں آن لائن کلاسیز چل رہی ہیں اور طلبا مدارس جا کر کلاسیز نہیں کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت دی جائے گی۔

3۔ کوئی بھی طلبا مدارس جا کر تبھی کلاسیز کر سکتا ہے، جب والدین تحریری اجازت نامہ دیں گے۔

4۔ مدرسہ انتظامیہ طلبا کی حاضری بغیر والدین کی اجازت سے ضروری نہیں کرا سکتے ہیں۔

5۔ جن اسکول کالج یا مدارس کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، انہیں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایت پر عمل کرتے ہوئے طلبا کے تحفظ کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

6۔ ان شرائط کی بنیاد پر ضلع انتظامیہ کے زیر نگراں پبلک لائبریری کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔

رجسٹرار آر پی سنگھ نے کہا کہ مدرسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے تعلیمی نظام کو آگے بڑھایا جائے۔

فی الحال یوپی بورڈ کے اسکولوں میں بھی کلاسیز شروع نہیں ہو پائی ہیں، جب وہاں ہوں گی، اس کے ساتھ ہی مدرسہ بورڈ میں بھی پڑھائی شروع ہو جائے گی۔ اگر ضلع انتظامیہ اس کے متعلق کوئی میٹنگ کرتا ہے تو اسکول، کالج انتظامیہ کے ساتھ مدرسہ انتظامیہ کو بھی وہاں شرکت کرنی ہوگی اور ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مدرسہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے چلتے اس برس مدرسہ تعلیمی بورڈ میں داخلہ پوری طرح شروع نہیں ہو پایا ہے۔ اس کے علاوہ طلبا کی پڑھائی کا نقصان ہوا ہے۔ بھلے ہی مدرسہ انتظامیہ آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا دعوی کرتے ہوں لیکن سچائی یہی ہے کہ مدرسہ طلبا کے پاس اتنی سہولت نہیں ہے کہ وہ ملٹی میڈیا موبائل خرید کر پڑھائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.