ETV Bharat / state

مدارس کے اساتذہ نے پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کیا - اترپردیش نیوز

ایک طرف جہاں مہلک اور خطرناک وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے فلم انڈسٹری و بڑے تجارتی کاروباری اور سرمایہ دار پی ایم کیئر فنڈ میں بھاری مقدار میں رقم عطیہ کر رہے ہیں تو وہیں آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ، ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش کی تنظیموں نے اساتذہ سے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر اترپردیش کے سبھی مدارس کے اساتذہ نے متفقہ طور پر کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کیا ہے۔

وحیداللہ خان سعیدی
وحیداللہ خان سعیدی
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 11:37 PM IST

Updated : Apr 1, 2020, 10:33 AM IST

آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکریٹری وحیداللہ خان سعیدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'وطن عزیز ہندوستان میں تیزی سے کورونا وائرس کا وباء پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے اترپردیش کے سبھی مدارس کے اساتذہ نے تنظیم کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے ایک دن کی تنخواہ کو وزیراعظم راحت فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اترپردیش مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار کو خط لکھا گیا تھا، جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے سبھی اضلاع کے محکمہ جاتی افسران کو سرکلر جاری کیا ہے کہ اترپردیش امداد یافتہ مدارس کے سبھی اساتذہ کا ایک دن کا تنخواہ وزیراعظم راحت فنڈ کے لیے کاٹاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے لڑائی کیلئے مدارس عربیہ کے اساتذہ پیش پیش ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کیا ہے کہ ضرورت مند حاجتمند غریب غربا کی مدد کریں تاکہ کورونا وائرس کی لڑائی میں فتح حاصل ہو۔

Last Updated : Apr 1, 2020, 10:33 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.