مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد پہنچے مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم پروجیکٹ کے ممبر مفتی شمیم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کی مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن شریف اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر یعنی کے ٹیکنولوجی ہونی چاہیے۔' Mufti Shamim Qasmi on Modi Govt
شمیم قاسمی نے مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت نے مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم پروجیکٹ کی ترقی کے لیے 174 کروڑ روپے دیے ہیں جس میں کی 59 کروڑ مدارس کی لائبریری اور بلڈنگ کی تعمیر کے لیے خرچ کیے گئے ہیں جس سے کی اقلیتوں کو تعلیمی لحاظ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔'
یہ بھی پڑھیں: Harassment of Madrasa Children in Bhopal: بھوپال میں مدرسہ کے بچوں کو پریشان کرنے کا معاملہ
اتر پردیش حکومت کی جانب سے تقریبا آٹھ ہزار مدارس کی جانچ کے حکم دیے گئے ہیں اس پر قاسمی نے کہا کہ 'مدرسوں کی جانچ ہونی چاہیے جو خطاکار ہو اس پر کارروائی ہونی چاہیئے۔' UP government on madrasas