ETV Bharat / state

لکھنؤ: وزیراعظم کا دورہ، مقامی افراد کو بالکنی میں کپڑے نہ سکھانے کی ہدایت - لکھنو کی خبریں

پولیس نے مقیم افراد سے کہا ہے کہ وہ بالکنی پر 19 تاریخ سے 22 تاریخ تک کپڑے نہ سکھائیں اور مزید یہ کہ جو افراد اس علاقے میں رہنے کے لئے آتے ہیں تو اس کی پولیس کو اطلاع دیں۔

وزیراعظم کا دورہ، مقامی افراد کو بالکنی میں کپڑے نہ سکھانے کی ہدایت

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:08 PM IST

لکھنؤ کے گومتی تھانہ کی پولیس نے ایک علاقے کے کچھ اونچی عمارتوں میں مقیم افراد کو ایک سرکلر جاری کر کہا کہ 22 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کا سگنیچر بلڈنگ میں ایک پروگرام منعقد ہونے والا ہے لہذا ان کی سکیورٹی نکتہ نظر کا خیال کرتے ہوئے کچھ اونچی عمارتوں کی نشان دہی کی گئی جس میں گومتی نگر سیکٹر 4 کی سرسوتی اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔

اس میں مقیم افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ بالکنی پر 19 تاریخ سے 22 تاریخ تک کپڑے نہ سکھائیں اور مزید یہ کہ جو افراد اس علاقے میں رہنے کے لئے آتے ہیں تو اس کی پولیس کو اطلاع دیں۔

لکھنؤ: وزیراعظم کا دورہ، مقامی افراد کو بالکنی میں کپڑے نہ سکھانے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بینکنگ سیکٹر مضبوط ہوا: مودی

واضح رہے کہ کہ 22 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کا اتر پردیش کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر ایک پروگرام ہونے والا ہے۔ جس کے تحت حفاظتی اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ متعدد علاقوں میں سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ گومتی نگر تھانہ علاقہ میں سڑکوں پر بیریکیٹ لگائے گئے ہیں۔ سڑکوں پر وزیراعظم نریندر مودی کے استقبالیہ بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کے حفاظتی اقدامات پوری طرح سے سخت اور درست رہیں گے۔ اسی لئے پولیس نے پہلے ہی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اور اب یہ سرکلر جاری کر پولیس نے ان تمام اپارٹمنٹز کو بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے بالکنی میں کپڑے نہ سکھائیں۔

اس سرکولر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹویٹر اور سماجی رابطہ سائٹز پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا ہے کہ وزیراعلی ہم اپنے کپڑے کہاں سکھائیں؟ اس طرح متعدد ٹویٹر یوزرز اس کا مذاق بھی بنا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.