ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پی جی آئی کے ایک انتظامی افسر کے بیٹے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ جسے جانچ کے بعد آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 'ایس جی پی جی آئی انتظامیہ کی بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ایک انتظامی افسر کے بیٹے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے لیکن کسی بھی ملازم یا ڈاکٹر کے کورنٹائن ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔'
دراصل سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتظامیہ افسر کے پی شریواستو کے بیٹے کچھ روز قبل ممبئی سے واپس آئے۔ ان کے بیٹے میں کورونا وائرس کے علامت دیکھے گئے۔ اس کے بعد وہاں کے ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کی جانچ کرانے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد ان کے بیٹے کو فوری طور پر دارالحکومت کوویڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اسے کورونا مثبت پایا گیا۔
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ 'وزیر سریش کھنہ نے ایس جی پی جی آئی ہسپتال کا معائنہ کیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ سریواستو کے ساتھ وہ ڈاکٹر بھی اس معائنہ میں شامل تھے، جن کے بیٹے کو علامات کی جانچ کے لئے لایا گیا تھا۔
ڈاکٹر آر کے دھیمن نے اس سارے معاملے پر کہا ہے کہ 'کے پی سریواستو جمعہ کے معائنے کے پروگرام میں شریک نہیں ہوئے تھے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ان کے بیٹے کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کے کنبہ کو بھی کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ 'کے پی سریواستو کی کورونا وائرس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ابھی دستیاب نہیں ہے۔ لہذا اس کو لے کر ابھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔'