ETV Bharat / state

Tribute to Mulayam Singh نواب اقبال محمود نے نیتا جی کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 2:07 PM IST

Updated : Nov 3, 2022, 3:00 PM IST

نیتا جی کے نام سے مشہور ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد ملک بھر کے سیاستدان انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ نیتا جی کا انتقال نہ صرف ریاست کے لیے بڑا نقصان ہے بلکہ ملکی سیاست کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ نیتا جی کا انتقال ان سیاسی رہنماؤں کے لیے مزید گراں گزر رہا ہے جو ان سے انتہائی قریب رہے ہیں۔ سنبھل سے 8 بار کے رکن اسمبلی نواب اقبال محمود اپنی قربتوں کا ذکر کرتے ہوئے نم دیدہ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملائم سنگھ کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازا جائے۔ Exclusive Interview with ETV Bharat

Nawab Iqbal Mehmood Member of Assembly SP

لکھنؤ: اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد ملک بھر کے سیاستدان انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ نیتا جی کا انتقال نہ صرف ریاست کے لیے بڑا نقصان ہے بلکہ ملکی سطح پر سیاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قدآور آٹھ بار کے رکن اسمبلی نواب اقبال محمود Nawab Iqbal Mehmood Member of Assembly SP بھی انہیں افراد میں شامل ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے نواب اقبال محمود نے کہا کہ نیتاجی ملائم سنگھ یادو سے تقریباً 1995 میں ان کی ملاقات ہوئی تھی اور انہیں کی دعاؤں سے آج میں بھی سیاست میں سرگرم ہوں، پہلی بار جب اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی تھی تو انہوں نے گلے لگا کر کے دعاؤں سے نوازا تھا۔ میرے والد کا انتقال ہوا تو عید کے دن میرے گھر پر پہنچے اور تعزیت پیش کی اور ہمت و حوصلہ دیا، وہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ رہتے تھے اور رہنمائی کرتے تھے۔ انہوں نے اترپردیش کی سیاست کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ Nawab Iqbal Mehmood Demands Bharat Ratna for Mulayam Singh

ایس پی رہنما نواب اقبال محمود کا نیتا جی کیلئے بھارت رتن کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بی جے پی رات دن نیتا جی اور ان کی پارٹی کو گالی دیتی تھی لیکن ان کی خدمات کی بدولت آج وہ لوگ بھی ان کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا یہ سوگ ملکی سطح پر ہونا چاہیے کیونکہ وہ نہ صرف ایک ریاست کے رہنما تھے بلکہ خدمات کے ذریعہ پورے ملک کی سیاست میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیتا جی کو بھارت رتن اعزاز سے نوازیں تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف ہو سکے۔ Exclusive Interview with ETV Bharat

ای ٹی وی بھارت نمائندہ خورشید احمد مصباحی سے رکن اسمبلی نواب اقبال محمود کی خاص بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ نیتاجی کے حریف انہیں متعدد القابات سے نوازتے تھے لیکن کبھی بھی اس بات پر وہ برہم نہیں ہوئے۔ نیتاجی نہ صرف ہندوؤں میں بلکہ مسلمانوں میں بھی خاصا مقبول تھے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے مسائل پر وہ بے باکانہ طریقے سے بولتے بھی تھے۔ ان کا نہ رہنا ہم سبھی کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتاجی نے جس درخت کو لگایا ہے۔ اس کی آبیاری کے لیے اکھلیش یادو موجود ہیں اور گزشتہ کئی برسوں میں جس طریقے سے انہوں نے یوپی کی سیاست میں جوہر دکھائے ہیں وہ ہم سب کے لیے نظیر ہے۔

Last Updated : Nov 3, 2022, 3:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.