ETV Bharat / state

لکھنؤ: حضرت شاہ میناؒ کا عرس مبارک سادگی سے منایا گیا

قطب اودھ حضرت شاہ میناؒ کا 558 واں عرس مبارک کورونا وائرس وبا کے سبب سادگی سے منایا گیا۔ اس سے قبل ہر برس ہزاروں عقیدت مندوں کا یہاں ہجوم ہوا کرتا تھا لیکن امسال کم ہی لوگ زیارت میں شامل ہوسکے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:13 PM IST

حضرت مخدوم شاہ میناؒ کا سالانہ عرس اس بار قدر مختلف رہا کیونکہ کورونا وائرس کے مد نظر درگاہ انتظامیہ نے سادگی سے عرس مبارک منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ جہاں مخدوم شاہ میناؒ کے عرس میں بڑی تعداد میں ملک بھر سے عقیدت مند زیارت کے لیے آتے تھے وہیں اس بار بہت کم لوگوں نے شرکت کی۔

معلوم رہے کہ حضرت مخدوم شاہ مینا رحمتہ اللہ علیہ کو 'قطب اودھ' کہا جاتا ہے اور آپؒ اودھ صوبہ کے سب سے قدیم ولیوں میں سے ایک ہیں۔

حضرت شاہ میناؒ کا عرس مبارک

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران شاکر علی مینائی نے بتایا کہ یہاں زمانہ قدیم سے زائرین کے لئے لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو آج بھی بدستور جاری ہے اس سے قبل ہر عرس کے موقع پر یہاں ایک دن میں تین ٹن آٹے کی روٹیاں بنتی تھی لیکن رواں برس کورونا وائرس کے سبب ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں سماجی دوری کا خیال رکھنا ضروری ہے، جس وجہ سے انتظامیہ نے کم لوگوں کو عرس مبارک میں شرکت کرنے کی اجازت دی۔

قاری عبدالحنان نے بات چیت کے دوران بتایا کہ حضرت شاہ میناؒ کی نسبت حضرت ابوبکر صدیقؓ سے ملتی ہے۔ قطب اودھ حضرت شاہ میناؒ کے مریدین ملک کے گوشے گوشے میں پھیلے ہوئے ہیں۔

قاری عبدالحنان نے بتایا کہ اس طرح آپ کی ذات نے سلسلہ قادریہ، سہروردیہ اور نقشبندیہ سلسلہ کو بھی فیض یاب کیا، اس لحاظ سے تمامی سلاسل کے بزرگوں کی ذات پر آپ کی ذات ضم ہو جاتی ہے۔

موجودہ وقت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اس وبائی امراض کے خاتمہ کے لیے حضرت شاہ میناؒ کے آستانہ پر خصوصی دعا کی گئی تاکہ جلد اس وبا پر قابو پایا جا سکے اور ملک میں امن و امان قائم رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.