ETV Bharat / state

لکھنو :تعلیم کے بغیر سماج و ملک کی ترقی ناممکن - prize distribution Program

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے تعلیم گاہ نسواں انٹر کالج میں علامہ حبیب الرحمن خان شیروانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیرسوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین تعلیمی بیداری کانفرنس اورتقسیم انعامات تقریب کا انعقاد ہوا ۔یہ تقریب فضیلت جہاں کے زیر صدارت عمل میں آئی۔

تعلیم کے بغیر سماج و ملک کی ترقی ناممکن
تعلیم کے بغیر سماج و ملک کی ترقی ناممکن
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 8:17 PM IST

علامہ حبیب الرحمن خان شیروانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی' نے شہر کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو بہتر نتائج حاصل کرنے پر انعامات و اعزازات سے نوازا۔ سوسائٹی کا مقصدہی یہی ہے کہ معاشرہ کی ہر لڑکی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہو۔ اس کے لئے سوسائٹی ضرورت مندوں کی مالی امداد بھی کرتی ہے۔

کانگریسی لیڈر رفعت فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سماج و ملک کے حالات سے آگاہ ہونا ہے ہو تو وہاں کی خواتین کی حالت دیکھنی چاہیے ۔اس لئے خواتین کی تعلیم و تربیت بہت اہم ہے۔ اسی سے سماج میں لڑکا اور لڑکی کو مساوی حقوق حاصل ہوتے ہیں ۔ خواتین کی تعلیم کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اگر ماں تعلیم یافتہ ہے تو آنے والی نسلیں بھی تعلیم یافتہ ہونگی۔

تعلیم کے بغیر سماج و ملک کی ترقی ناممکن

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران یو پی بورڈ سے ہائی اسکول سطح پر ریاست میں 9 واں اور لکھنؤ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی علیشہ انصاری نے بتایا کہ وہ ڈاکڑ بننا چاہتی ہیں۔ اور اس کے لئے ابھی سے تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکڑ بن کر سماج و ملت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ علیشہ انصاری نے کہا کہ ہائی اسکول میں اچھے نمبر لانے میں انکے والدین اور اسکول کے اساتذہ کا اہم رول رہا ہے۔

تعلیم گاہ نسواں انٹر کالج کی سابق پرنسپل تبسم قدوائ نے کہا کہ نوکری تعلیم کا پیمانہ نہیں ہے۔ تعلیم کا مقصد دماغ کو کھولنا ہے۔ تعلیم یافتہ بچے ہی اپنے حقوق کو بہتر طورپر سمجھ سکیں گے اور ان کے اندر بھی بیداری آئے گی۔ بچے آنے والی نسلوں کو پڑھا سکتے ہیں۔ اور ضرورت پڑنے پر خواتین اپنے شوہروں کی امدد بھی کر سکتی ہیں۔

تعلیم ایک طرف بیداری لاتی ہے وہیں دوسری جانب آمدنی کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو پڑھا لکھا کر کہاں نوکری کروایں؟ جبکہ آج متعدد اسکول ،کالجز اور کئی ایسے ادارے ہیں جہاں صرف خواتین ہی ملازمت کر رہی ہیں۔ لہذا لڑکیوں کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے۔

علامہ حبیب الرحمن خان شیروانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی' کے جوائنٹ کنوینر مولانا نعیم رازی نے بتایا کہ تعلیم سماج و ملت کے لئے ضروری ہے، تعلیم سے ہی راہ آسان ہوتی ہے۔ اس لئے وہ خواتین کی تعلیم و تربیت پر مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور کامیابی بھی مل رہی ہے۔

مولانا نعیم نے بتایا کہ ان کی تنظیم طالبات سے رابطہ کر کے ان کی مالی امداد بھی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی طالبات جنہیں تعلیم سے متعلق جو بھی ضرورت ہوتی ہے، ان کی پوری مدد کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.