معاملے کی اطلاع ملنے پر آناً فاناً میں موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں ڈاکٹروں نے معشوقہ کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ عاشق کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس ہوٹل کے کمرے کی تلاشی کے ساتھ زہر کھانے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان ہریانہ کے سونی پت ضلع کے بہادر گڑھ کا رہنے والا ہے اور لڑکی میرٹھ کے تھانہ لسٹریگیٹ علاقے کی ذاکر کالونی کے رہنے والی ہے۔ فی الحال پولیس نے معشوقہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
سونی پت کا باشندہ 21 سالہ مونو ولد سلطان کا میرٹھ میں ننیہال ہے جس کی وجہ سے وہ میرٹھ میں آتا جاتا رہتا تھا۔ تھانہ لسٹریگیٹ علاقے کے ذاکر کالونی کی رہنے والی شمائلہ اور مونو کے بیچ عشق تھا لیکن شمائلہ کے اہل خانہ کو یہ پیار نہیں تھا جس کے سبب دونوں پیر کے روز گھر سے فرار ہو گئے اور شام کو قریب چھ بجے شاستری نگر واقع پی وی ایس مال کے پاس منگمین ہوٹل میں ایک کمرہ بک کرلیا جہاں دیر شام دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ جب ہوٹل اسٹاف کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو تہلکہ مچ گیا۔ ہوٹل مینیجر کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے آناً فاناً میں دونوں کو راجیو ہسپتال میں بھرتی کرایا جہاں ڈاکڑوں نے شمائلہ کو مردہ قرار دے دیا جبکہ مونو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
سی او سیول لائن دیویش سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے دونوں کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے۔ کمرے میں زہر کی گولیوں کا کھالی پیکٹ ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عاشق جوڑے نے زہر کھایا ہے۔ معشوقہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں مونو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
لکھنؤ: خاتون نے خودکشی کی کوشش کی، پولیس کارروائی سے تھی ناخوش
سی او سیول لائن دیویش سنگھ نے بتایا کہ ہوٹل منگمین کے کمرے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ کمرے میں ابھی تک کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ پولیس نے ہوٹل کے کمرے کو جانچ جاری رہنے تک سیل کر دیا ہے۔ پولیس عاشق جوڑے کے زہر کھانے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔ مونو کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس کا بیان درج کیا جائے گا۔ وہیں مونو کے بیان کے بعد خودکشی کی وجوہات کے بارے میں کچھ معلوم ہو سکے گا۔