ETV Bharat / state

اترپردیش: نابالغ لڑکے پر لو جہاد کا کیس درج - لو جہاد کیس

الزام یہ ہے کہ مسلمان لڑکے نے اپنا مذہب پوشیدہ رکھ کر ایک ہندو لڑکی سےمحبت کا ڈرامہ کیا اور اُس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا۔ یہی خواب دکھاکر لڑکے نے لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔ اس معاملے میں لڑکا اور لڑکی دونوں نابالغ ہیں۔

اترپردیش: نابالغ لڑکے پر لو جہاد کا کیس درج

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:24 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں نام نہاد لو جہاد کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ بریلی کے دیہی علاقے کے تھانہ نواب گنج میں درج کیا گیا ہے۔

لڑکی نے اپنے والد کے ساتھ پولس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے ایک تحریر دی ہے اور پولس نے لڑکی کی تحریر کی بنیاد پر لڑکے کے خلاف سنگین دفعات درج کیے۔لڑکے کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ضلع بریلی کے تھانہ نواب گنج میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکے کو لو جہاد کا ملزم بنایا ہے۔ پولس نے اُس لڑکے کے خلاف قانون لو جہاد، پاکسو ایکٹ، دھوکہ دہی سمیت کئی سنگین دفعات درج کیے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونون نابالغ ہیں، لہذا پولیس کیس درج کرنے کے بعد قانونی مشورہ بھی کر رہی ہے۔ لڑکے پر الزام یہ ہے کہ اُس نے لڑکی کے ساتھ پہلے دوستی قائم کی اور پھر یہ دوستی، محبت میں تبدیل ہو گئی۔ اس درمیان لڑکے نے خود کے مسلمان ہونے کی بات کو بھی پوشیدہ رکھا۔ لڑکا اور لڑکی کئی مرتبہ شہر سے باہر بھی گھومنے جاتے تھے۔

بتایا گیاکہ 5 فروری کو لڑکا لڑکی کو اپنے ساتھ جئےپور لے گیا اور وہاں اُس نے لڑکی کو نشیلی شئے دیکر بےہوش کر دیا۔ پھر اُس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.