ETV Bharat / state

Loudspeakers Removed In Bareilly: بریلی میں ڈیڑھ سو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹٓائے گئے

اترپردیش میں حکومت کے سخت احکامات کے بعد مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر ہٹائے جا رہا ہیں۔ اس سمت میں رائے بریلی میں قریب 153 اضافی لاؤڈ سپیکر اتار لیئے گئے اور 406 مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ سپیکر کی آواز کم کر دی گئی Loudspeakers Removed In Bareilly۔

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 1:41 PM IST

Loudspeakers Removed In Bareilly
Loudspeakers Removed In Bareilly

بریلی: عدالت عظمیٰ کے احکامات کے بعد مذہبی مقامات سے لوگوں نے لاؤڈ اسپیکر اُتارنا شروع کر دیا ہے۔ بریلی میں تقریباً ڈیڑھ سو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹٓائے گئے ہیں، جبکہ تقریباً چار سو مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو کم کیا گیا ہے۔ پولیس نے تاکید کی ہے کہ ایک مذہبی مقام پر صرف ایک لاؤڈ اسپیکر ہی نصب کیا جائے گا اور اُس کی آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہئے Loudspeakers Removed In Bareilly۔

ویڈیو دیکھیے۔
عدالت عظمیٰ کے احکامات کے بعد بریلی میں بھی مذہبی مقامات پر نصب ایک سے زیادہ لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ تمام مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر شمار کرنے کے بعد صرف ایک لاؤڈ اسپیکر نصب رہنے دیا گیا اور باقی کو اُتار دیا گیا ہے۔ پولیس نے صرف ایک لاؤڈ اسپیکر نصب کیئے جانے کی اجازت دی ہے۔ ساتھ ہی تاکید کی ہے اس کی آواز مذہبی مقام کے احاطے تک محدود رکھنا ہوگا۔پہلے مرحلے میں مندر اور مساجد مذہبی مقامات پر نصب تیز آواز میں بجنے والے لاؤڈ اسپیکر کو اُتارنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ شہر میں مذہبی مقامات پر نصب 153 اضافی لاؤڈ سپیکر اتار لیئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی 406 مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ سپیکر کی آواز کم کر دی گئی۔ ضلع بھر میں آپریشن پرامن طریقے سے چلا ہے۔
Loudspeakers Removed In Bareilly
بریلی میں ڈیڑھ سو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹٓائے گئے
پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے ہر تھانے میں درج تمام مذہبی مقامات کے نام، لاؤڈ اسپیکر کی تعداد اور کمیٹی کے ذمہ داران کے نام کی مکمل رپورٹ بھی تیار کر رہی ہے۔ سی بی گنج علاقے میں رساکھیڑا، اٹریہ، جوگی ٹھیر، بُدھولیہ، پراچین شیو مندر، سرسیا حسین پور، روپپور، دولی رگھوور دیال، مہیش پورہ، کھڈوا، بنڈیا، گُھنسہ، گوکُل پور سمیت تمام گاؤں شامل ہیں، جہاں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

بریلی ڈویژن کے ضلع بدایوں، شاہ جہاں پور اور پیلی بھیت اضلاع میں بھی مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس دوران شاہ جہاں پور میں چار درگاہوں سے بھی لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے گئے، جب کہ 35 کی آواز کم کر دی گئی۔ بدایوں میں 350 سے زائد لاؤڈ سپیکر اُتارے گئے ہیں۔ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔ اس موقع پر موجود مذہبی رہنماؤں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.