ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری - Encounter In Kupwara

گذشتہ روز سے علاقے میں فوج کا سرچ آپریشن جاری تھا۔ تلاشی مہم کے دوران آج ہوئے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

کپواڑہ میں انکاؤنٹر
کپواڑہ میں انکاؤنٹر (ANI)

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے کپواڑہ کے گگل دھر علاقے میں ہفتہ کی صبح سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ جانکاری کے مطابق فوج نے یہ آپریشن صبح سویرے انجام دیا۔ فوج نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ تاحال فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔

انکاؤنٹر میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت سے متعلق تازہ جانکاری ہندوستانی فوج کے چنار کور نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں دی۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق گگل دھر میں انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب فوج کو یہاں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اس دوران فوجی جوانوں نے عسکریت پسندوں کو گھیر لیا۔ اسی دوران دونوں جانب سے ہوئی فائرنگ میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

اس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے فوج نے کہا کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں اور دیگر مواد سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عسکریت پسند کوئی بڑی سازش انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں کی کسی بڑی سازش سے پہلے ہی فوج ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

اس سال عسکریت پسندوں کی مقامی بھرتی تقریباً صفر، جی او سی

بارہمولہ میں NIA کا چھاپہ، دیگر حصوں میں بھی کارروائیاں

آپ کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز جمعہ کو کپواڑہ میں فوج کو اطلاع ملی کہ یہاں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے وہاں کچھ مشکوک سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد فائرنگ شروع کردی جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.