کولگام: سماج سے منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کولگام میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خاصی مقدار میں منشیات برآمد کیا۔ پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس چوکی میربازار کو ذرائع سے ایک اطلاع ملی کہ محمد اشرف نام کا شخص منشیات فروشی کا کاروبار کر رہا ہے اور اپنے شاپنگ کمپلیکس میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ذخیرہ کر رکھا ہے۔
اطلاع ملنے پر متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران افسران مذکورہ شاپنگ کمپلیکس سے 30.850 کلو گرام فُکی برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس سے متعلق ایف آئی آر زیر نمبر 196/2024 U/S 8/15 NDPS ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں NIA کا چھاپہ، دیگر حصوں میں بھی کارروائیاں
دریں اثنا ایک اور کارروائی میں پولیس پوسٹ فریسل کی ٹیم نے ٹینگبل کراسنگ، فریسل پر قائم ایک چوکی پر ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی شناخت معراج الدین مکرو ولد فتح محمد مکرو ساکن نوبل فریسل کے نام سے ہوئی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے قبضے سے 3.1 کلو گرام فُکی برآمد کی ۔۔ملزم کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا ،اور اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 73/2024 U/S 8/15 NDPS ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔