حیدرآباد (نیوز ڈیسک): ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اسی بیچ وزیر اعظم مودی، کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی اور عآپ کے سربراہ اروند کیجریوال نے عوام سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اسی کے ساتھ ان سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر نشانہ بھی لگایا۔
وزیر اعظم مودی کی اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے ووٹروں سے "ووٹ ڈالنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے" کی اپیل کرتے ہوئے ایکس پر ٹویٹ کیا کہ 'آج ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس مقدس تہوار کا حصہ بنیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں۔ اس موقعے پر ریاست کے ان تمام نوجوانوں کو میرا خصوصی سلام جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔''
आज हरियाणा विधानसभा चुनाव के लिए वोटिंग है। सभी मतदाताओं से मेरी अपील है कि वे लोकतंत्र के इस पावन उत्सव का हिस्सा बनें और मतदान का एक नया रिकॉर्ड कायम करें। इस अवसर पर पहली बार वोट डालने जा रहे राज्य के सभी युवा साथियों को मेरी विशेष शुभकामनाएं।
— Narendra Modi (@narendramodi) October 5, 2024
وہیں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "آج ریاست میں بہت اہم الیکشن ہے - تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر آئیں اور کانگریس کو ووٹ کریں۔'' اسی کے ساتھ انہوں نے مزید لکھا کہ کسانوں کی خوشحالی، نوجوانوں کے روزگار ، خواتین کی حفاظت اور عزت، ہر کلاس کی شرکت، سماجی تحفظ، ہر خاندان کی خوشی کے لیے کانگریس کو دیا گیا آپ کا ہر ووٹ آئین کی حفاظت کرے گا اور بی جے پی کے مظالم کے خلاف آپ کا ہتھیار بنے گا۔''
हरियाणा के मेरे भाइयों और बहनों,
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 5, 2024
आज प्रदेश में अत्यंत महत्वपूर्ण चुनाव है - सभी प्रदेशवासियों से अपील है, बड़ी संख्या में अपने घरों से निकलें और कांग्रेस को वोट करें।
- किसानों की समृद्धि के लिए
- युवाओं के रोज़गार के लिए
- महिलाओं की सुरक्षा और सम्मान के लिए
- हर वर्ग की… pic.twitter.com/7TRiYjS9VS
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھی لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ بہتر ہریانہ بنانے کے لیے ووٹ دیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، "میری ہریانہ کے تمام بھائیوں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل ہے۔ براہ کرم آج اپنا ووٹ ضرور ڈال کر آئیں۔ آپ کا ہر ووٹ آپ کے خاندان کے روشن مستقبل، بہتر ہریانہ کی تعمیر کے لیے ہوگا۔"
हरियाणा के सभी भाइयों, बहनों, बुजुर्गों और युवाओं से मेरी अपील है। आज अपना वोट ज़रूर डालकर आएँ। आपका एक-एक वोट आपके परिवार के उज्जवल भविष्य के लिए होगा, एक बेहतर हरियाणा के निर्माण के लिए होगा।
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) October 5, 2024