مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف نوئیڈا-دہلی سرحد پر کسانوں کا احتجاج گزشتہ 45 دنوں سے جاری ہے۔ چلہ سرحد پر جہاں بھانو پرتاپ سنگھ گروپ محاذ سنبھالے ہوئے ہے، وہیں پریرنا استھل سیکٹر 95 میں لوک شکتی کا بھی خیمہ لگا ہوا ہے۔
اس سے قبل کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے لیے سپریم کورٹ نے ایک کمیٹی تشکیل دی لیکن کسان اسے تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تینوں قوانین کی واپسی کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل منظور نہیں ہے۔
اس سلسلے میں آج شدید سردی کے درمیان فلم سٹی سیکٹر 16 کے سامنے احتجاج کر رہے لوک شکتی گروپ کے کسانوں نے زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کرکے اپنا احتجاج درج کرایا۔
لوک شکتی گروپ کے صدر ماسٹر شیو راج سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ضد کی وجہ سے کسان پریشان ہیں اور حکومت مسلسل کسانوں کو نظر انداز کر کے اس مسئلے کو طول دینا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی ڈے کے موقع پر ای ٹی وی بھارت کی خاص پیشکش
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک قانون واپس نہیں ہوتا۔