ETV Bharat / state

گنگا کے کنارے ٹڈیوں کا جھنڈ دیکھا گیا، انتظامیہ الرٹ

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 3:09 AM IST

Updated : Jun 30, 2020, 3:34 AM IST

کانپور کی سڑکوں پر رات میں بارہ بجے سبھی پولیس کی گاڑیاں اعلان کرنے لگیں کہ آپ لوگ اپنے گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔ کھانے پینے کی چیزیں کھلی نہ رکھیں۔ کانپور میں ٹڈی جھنڈ گنگا کے کنارے دیکھا گیا ہے۔

locusts
locusts

ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ، فائر بریگیڈ اور ضلع کے تمام محکمے کو عوام کو بچانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے الرٹ کر دیا ہے۔

کانپور کے دیہی علاقوں میں ٹڈی جھنڈ کی آمد تو پرسوں ہی ہو چکی تھی جو اب دیہی علاقوں سے ہوتے ہوئے شہر میں داخل ہو چکی ہے۔

گنگا کے کنارے ٹڈیوں کا جھنڈ دیکھا گیا، انتظامیہ الرٹ

ٹڈیوں کا قافلہ کانپور کے شہری علاقہ ٹرانس گنگا سٹی اور گنگا بیراج کے آس پاس دیر رات سڑکوں پر نظر آ یا۔

گنگا کے دوسرے کنارے ٹرانس گنگا سٹی میں ٹڈیوں کا جھنڈ آسمان میں اڑتا ہوا نظر آیا جس کو دیکھتے ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آ گیا۔

انتظامیہ نے فوراً ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ، فائر بریگیڈ اور دیگر محکمے کو الرٹ جاری کر دیا۔ ساتھ ہی کانپور شہر کے تمام پولیس تھانوں کو یہ حکم جاری کر دیا کہ وہ پولیس جیپ کے ذریعے عوام کو اطلاع کر دیں کہ ٹڈی جھنڈ شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کی کھڑکی دروازوں کو بند رکھیں، کھلے میں کوئی سامان نہ رکھیں، کھانے پینے کی چیزوں کو محفوظ کر لیں، ٹڈی جھنڈ جب آپ کے علاقے میں دکھائی دے تو آپ کسی چیز کو جلا کر دھواں کریں، پٹاخے چھوڑیں، تیز آواز والے ڈی جے بجائیں، ٹین كنسٹر وغیرہ بجائیں جس سے تیز آواز ہو سکے تاکہ تیز آواز اور شور سے ٹڈی جھنڈ بھاگ جائیں۔

اگر کسی کے پاس کیڑے مکوڑے مارنے والی دوا ہو تو وہ اس کو پانی میں گھول کر چھڑکاؤ کریں، اگر کسی کے پاس اسپرے کی سہولت ہو تو وہ اسپرے کے ذریعے بھی ٹڈیوں کے جھنڈ پر دوا کا چھڑکاو کریں۔

Last Updated : Jun 30, 2020, 3:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.