ETV Bharat / state

lockdown impact: ہوٹل کاروباری شدید مشکل میں - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

لکھنؤ کا ٹنڈے کباب ہو یا نلی نہاری لاک ڈاؤن کے دوران لوگ اس کے ذائقے سے محروم ہیں۔ وجہ صاف ہے کہ لاک ڈاؤن lockdown کے سبب گوشت کا کاروبار پوری طرح بند ہے۔ ایک طرف جہاں کھانے کے شوقینوں کو ذائقہ نہیں ملا۔ وہیں دوسری جانب کاروبار میں لگے ہوئے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

lockdown impact: hotel business affected due to covid in lucknow
ہوٹل کاروباری شدید مشکل میں
author img

By

Published : May 29, 2021, 9:25 AM IST

دارالحکومت لکھنؤ lucknow میں ٹنڈے کباب، بریانی، نلی نہاری اور کولچے کھانے والوں کی بڑی تعداد ہے، لیکن لاک ڈاؤن lockdown نافذ ہونے سے ہوٹل کاروبار بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ہوٹل مالک ریحان احمد نے بتایا کہ ماہ رمضان میں ہمارے لئے سیزن ہوتا ہے لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے ہوٹل بند رہا، جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت دی ہے۔ پہلے ہمارے یہاں ہوٹل میں کئی لوگ ملازمت کرتے تھے لیکن مجبوری میں انہیں ہٹانا پڑا تھا۔ سرکار کو ایسے لوگوں کی بھی پرواہ کرنی چاہیے۔

lockdown impact: hotel business affected due to covid in lucknow
ہوٹل کاروباری شدید مشکل میں

ریحان احمد نے کہا کہ آن لائن ڈیلیوری کے لئے چند لوگ ہی کام کر رہے ہیں، وہ بھی ہمارے گھر کے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر نے ہمارے کاروبار کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ کسٹمر بھی ڈرتے ڈرتے آن لائن آرڈر کر رہے ہیں جب کہ پہلے ہمارے یہاں لمبی قطاریں لگتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ڈیلیوری سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیوں کہ سویگی ہو یا زوماٹو ہمیں انہیں کمیشن دینا ہوتا ہے، جس سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

ریحان نے بتایا کہ محض اس لیے آن لائن آرڈر لے رہے ہیں تاکہ تھوڑا بہت کام چلتا رہے۔

ریحان احمد نے کہا کہ یوپی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ دوسری آن لائن سروس دینے والی کمپنیوں کی طرح ہمیں بھی آن لائن آرڈر پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:

GST Council: بلیک فنگس کی دوائیوں کے درآمد پر ٹیکس میں رعایت

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہوٹل کاروبار کے لئے اچھا قدم ہوگا کیونکہ ہمیں کسی دوسری کمپنیوں کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.