ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں پڑھے لکھے و ہنر مند افراد ریڑھی لگانے پر مجبور - نرمند کامگار اور نجی نوکری پیشہ افراد بھی بری طرح سے متاثر

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن سے غریب و مزدوروں کے ساتھ ساتھ ہنرمند کامگار اور نجی نوکری پیشہ افراد بھی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں پڑھے لکھے و ہنر مند افراد ریڑھی لگانے پر مجبور

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 8:21 PM IST

بازار بند ہونے سے ان کے سامنے روزی روٹی کا خطرہ ہوا تو ان لوگوں نے پیٹ پالنے کے لیے مجبوری میں پھلوں اور سبزیوں کا ٹھیلا لگانا شروع کر دیا اور اب یہ لوگ دن بھر شہروں میں پھل اور سبزی فروخت کر کے اپنا گزارا کر رہے ہیں۔

بارہ بنکی کی سڑکوں پر ان دنوں ہر گلی محلے جا کر پھل اور سبزی فروخت کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد ہنر مند و پڑھے لکھے کامگاروں کی ہے۔

لاک ڈاؤن میں پڑھے لکھے و ہنر مند افراد ریڑھی لگانے پر مجبور

یہ لوگ لاک ڈاؤن سے قبل ڈرائیونگ یا دیگر کام کرتے تھے. ان میں سے چند نجی کمپنیوں میں نوکری کرتے تھے لیکن جب لاک ڈاؤن کے دوران ان کا کام بند ہوا اور روزی روٹی کا مسلۂ درپیش آیا تو ان کے سامنے ریڑھی لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

لہٰذا مجبوری میں اپنے گھر کی کفالت کے لیے یہ لوگ ریڑھیوں و ٹھیلوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کر اپنا گزارا کررہے ہیں۔

ویسے تو یہ ہنرمند افراد اپنی مجبوری کسی کو نہیں بتاتے لیکن جب ان سے سوال پر سوال کیے گئے تب انہوں نے اپنی پوری داستاں ای ٹی وی بھارت کے کیمرے پر بیان کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.