ETV Bharat / state

شاہجہاں پور کے قریب ٹول پلازہ سے مقامی لوگ پریشان - Locals disturbed by toll plaza

سہارنپور میں پنچ کولہ نیشنل ہائی وے 344 پر شاہجہاں پور کے قریب ٹول پلازہ کے آغاز کے ساتھ ہی تنازعہ پیدا ہوگیا جبکہ مقامی لوگوں نے ٹول پلازہ کی وجہ سے مشکلات پیش آنے کی شکایت کی ہے۔

Locals disturbed by toll plaza near Shahjahanpur
شاہجہاں پور کے قریب ٹول پلازہ سے مقامی لوگ پریشان
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 8:55 PM IST

اترپردیش کے شاہجہاں پور میں نیشنل ہائی وے 344 پر کچھ روز قبل ٹول پلازہ کا افتتاح عمل میں آیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے جبراً ٹول ٹیکس وصول کرنے کی شکایت کی۔

شاہجہاں پور کے قریب ٹول پلازہ سے مقامی لوگ پریشان

سماج وادی پارٹی کے رہنما و ضلع پنچایت رکن سندیپ چودھری نے اس سلسلہ میں مقامی عوام کے ساتھ ٹول پلازہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے مقامی افراد اور کسانوں سے ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا ٹول انتظامیہ سے مطالبہ کیا لیکن ٹول پلازہ کے عہدیداروں نے مطالبہ قبول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مقامی لوگ سخت ناراض ہوگئے اور سندیپ چودھری کی قیادت میں راستہ روکو احتجاج کیا۔

بعدازاں عہدیداروں کی جانب سے دیئے گئے تیقن کے بعد احتجاج کو ختم کردیا گیا۔ سندیپ چودھری نے بتایا کہ مقامی افراد سے ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بہت جلد اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے عوام کو ہونے والی مشکلات سے واقف کروایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.